امور داخلہ کی وزارت

جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں بھارتی سائبر کرائم تال میل مرکز (آئی 4سی) کا افتتاح کیا؛ قومی سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل قوم کے نام وقف کیا

Posted On: 10 JAN 2020 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 جنوری 2020،   امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج  بھارتی سائبر کرائم تال میل مرکز (آئی 4  سی) کا افتتاح کیا اور قومی سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ جدید مرکز نئی دہلی میں واقع ہے۔

I4C Inauguration.JPG

آئی 4سی قائم  کرنے کی اسکیم کو اکتوبر 2018 میں منظوری دی گئی تھی جس کے لئے  415.86 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ جس کا مقصد جامع اور تال میل کے ساتھ ہر قسم کے سائبر جرائم سے نمٹنا ہے۔ اس کے سات اجرا ہیں جن میں قومی سائبر کرائم کے خطرات کا تجزیہ کرنے والا یونٹ، قومی سائبر جرائم رپورٹنگ کا پورٹل، قومی سائبر جرائم تربیت مرکز ، سائبر کرائم کا ماحول اور منیجمنٹ کا یونٹ،  قومی سائبر جرائم تحقیق اور اختراعاتی  مرکز، قومی سائبر جرائم فارنسنک لیباریٹری، ماحولیات اور مشترکہ سائبر جرائم تحقیقاتی ٹیم کے لئے پلیٹ فارم شامل ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کی ایک پہل کے ساتھ 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  اپنی اپنی وراثتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں علاقائی سائبر جرائم  تال میل مرکز قائم کرنے  کے لئے منظوری دی ہے۔

قومی سائبر جرائم رپورٹنگ پورٹل (www.cybercrime.gov.in) شہریوں پر مرکوز ایک پہل ہے جس کے ذریعہ شہری پورٹل کے توسط سے آن لائن سائبر جرائم کی رپورٹ کرسکیں گے۔ہر قسم کے سائبر جرائم سے متعلق شکایات  کے لئے ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قانون کے مطابق کارروائی کریں گی۔ اس پورٹل کا آغاز تجرباتی بنیاد پر 30 اگست 2019 کو کیا گیا تھا اور اس میں ہر قسم کے سائبر جرائم ، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم، بچوں پر مبنی فحش فلمیں، بچوں کے جنسی استحصال کا مواد اور آبرو ریزی / اجتماعی آبرو ریزی  وغیرہ سے متعلق مواد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اب تک 700 سے زیادہ پولیس اضلاع اور 3900 سے زیادہ پولیس اسٹیشنوں کو اس پورٹل سے مربوط کیا جاچکا ہے۔ کامیاب تکمیل کے بعد یہ پورٹل معاملات کی چھان بین کرنے اور قانونی چارہ جوئی میں بہتری لانے کے لئے  قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی صلاحیت کو بہتر کیا جاسکے گا۔ اس پورٹل میں مخصوص جرائم جیسے مالی جرائم اور سوشل میڈیا سے متعلق جرائم وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل مختلف ریاستوں، ضلعوں اور پولیس اسٹیشنوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو بہتر بنائے گا۔ اس کے علاوہ ایم ایچ اے  سائبر جرائم سے جامع اور تال میل کے ساتھ نمٹنے کا ماحول تیار کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔

مستقبل میں یہ پورٹل سائبر جرائم کی روک تھام اور ایسے واقعات کی پورٹل پر رپورٹنگ کے لئے  عوام کی  رہنمائی  کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔و ا۔ن ا۔

 

U- 152



(Release ID: 1599089) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi