نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

23ویں قومی یوتھ فیسٹول 2020کا انعقاد 12تا 16 جنوری ، 2020

Posted On: 10 JAN 2020 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،10جنوری   :اترپردیش کے نوجوانوں اورکھیل کود کی وزارت اور ریاستی سرکارمشترکہ طورپر 23ویں قومی یوتھ فیسٹول ( این وائی ایف ) 2020کا انعقاد اندرا پرتشٹھان ، لکھنؤ میں 12سے 16جنوری ، 2020 کو کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ ، اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب کرن رجیجو ، عظیم یوتھ آئیکن ، سوامی وویکانند کے یوم پیدائش ، 12جنوری 2020کو این وائی ایف 2020 کا افتتاح کریں گے ۔ افتتاح کے بعد ، مقامی اورمعروف فنکاروں کے ذریعہ ثقافتی اورموسیقی کا پروگرام پیش کیاجائے گا۔

فیسٹول کی اختتامی تقریب ، 16جنوری کواترپردیش کو گورنرجناب کرن رجیجو کریں گے ۔

حکومت ، 1995سے قومی یوتھ فیسٹول ( این وائی ایف ) کا اہتما م کررہی ہے ۔ این وائی ایف کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو مختلف سرگرمیوں میں اپنا ہنردکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کراناہے ۔ یہ ایک مقابلے کا میدان فراہم کرتاہے ، ایک ‘ منی ۔انڈیا ’ کی تشکیل کرتاہے جہاں نوجوان رسمی اور غیررسمی سیٹنگس میں بات چیت کرتے ہیں اوراپنی  ثقافتی خصوصیات اورخوبیوں کا تبادلہ کرتے ہیں ۔ متنوع سماجی ۔ ثقافی سطح کا یہ امتزاج ، وزیراعظم کے ‘‘ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ’’ کے لئے عہدبستگی اوریقین کو ثابت کرتاہے ۔

23ویں قومی یوتھ فیسٹول ،2020 کا مرکزی خیال فٹ یوتھ فٹ انڈیا ، ہے جو وزیراعظم نریندرمودی کے‘ فٹ انڈیا ’مقصد کے حصول میں نئے ہندوستان کے لئے ہندوستان کو فٹ بناناہے ۔ این وائی ایف 2020 ان علموں اورنظریات کا فائدہ اٹھائے گا جو آک کے نوجوان اس میز پرلائے ہیں ، جہاں وہ پہلے سے کہیں زیادہ آن لائن اور آف لائن چیلنجوں کے ذریعہ جڑے ہوئے ہیں اور متحدہیں ۔ این وائی ایف 2020کا مقصد منتخب موضوعات پرمبنی انٹرفیس پربات چیت اورمباحثے کی جانب نوجوانوں کی توجہ مبذول کرانا ہے تاکہ قومی سطح ہرنتائج فائدئے مند ثابت ہوں۔

قومی یوتھ فیسٹول ایک میگا انٹیگریشن کیمپ کی طرح ہے ۔ این وائی ایف ۔2020میں ملک کی ہرریاست سے تقریبا 6000شرکاء ( این ایس ایس ، این وائی کے ایس اور مقامی نوجوان رضاکار) شامل ہوں گے ۔ جیساکہ این وائی ایف ۔2020 کے تھیم یاعنوان سے پتہ چلتاہے ، نوجوان اپنی روزمرہ کی زندگی میں جسمانی سرگرمی اورکھیلوں کو فروغ دیں گے ، جو نئے ہندوستان کو‘ فٹ انڈیا ’ بنانے کے لئے ضروری ہے ۔

13جنوری سے 16 جنوری تک ، مختلف مسابقتی ( لوک رقص ، ون ایکٹ پلے ، ہندوستان ووکل سولو ، کرناٹک ووکل سولو ، ایلوکیوشن ، ہارمونیم لائٹ ، طلبہ ، مردنگم ، وینا، بانسری ، ستار، گٹار، کلاسیکی رقص جیسے منی پوری ، اوڈیسی ، کچوپوری ، بھارت ناٹیم ، کتھک ) اورغیرمسابقتی ایونٹس ( ینگ آرٹسٹ کیمپ ، یووا کیرتی ، فود فیسٹول ، ایڈوینچر کیمپ ، سووچار، یوتھ کنوینشن ) کا انعقاد کیاجائے گا۔

***************

 ( م ن  ۔ش ت ۔ ع آ)

 

U-151

 

 

 

 



(Release ID: 1599088) Visitor Counter : 102


Read this release in: Marathi , English , Hindi