شہری ہوابازی کی وزارت
ہندوستان کا آسمان کافی امید افزا ہے، شہری ہوابازی کے شعبہ کے شراکت داروں کیلئے مفید مواقع انتظار کر رہے ہیں: ہردیپ سنگھ پوری
ایشیاء کی سب سے بڑی شہری ہوابازی کی تقریب ’’ وِنگس انڈیا 2020‘‘ 12 سے 15 مارچ 2020 تک حیدرآباد میں منعقد ہوگی
Posted On:
10 JAN 2020 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍جنوری،ہدوستان دنیا میں تیسری سب سے بڑی گھریلو شہری ہوابازی کا مارکٹ ہونے اور شاندار ترقی کے اشاروں کی وجہ سے بلندیوں پر پرواز کے لئے تیار ہے۔ طیاروں کے بیڑے میں اضافے کے ساتھ اس کے آسمان پر تقریباً 2000 غیر فوجی طیارے پرواز کریں گے۔ ہم ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ مل کر ہوائی اڈے کی تعداد دو گُنی کریں گے اور ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے میں 25 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کےلئے تیار ہیں۔ ہم نے اس کی نجکاری کا بھی پروگرام بنایا ہے۔ یہ بات شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہر دیپ سنگھ پوری نے کل یہاں ’’ وِنگس انڈیا 2020‘‘ کی رونمائی کرتے ہوئے کہی ہے۔
وِنگس انڈیا 2020 ہندوستان کی شہری ہوابازی کی صنعت کی ایک اہم تقریب ہے، جو 12 سے15 مارچ 2020 تک حیدرآباد کے بیگم پٹ ہوائی اڈے پر منعقد ہوگی۔ اس موقع پر تلنگانہ کے اطلاعاتی ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن کےوزیر جناب کے ٹی راما راؤ مہمان خصوصی ہوں گے اور شہری ہوابازی کی وزارت کے دوسرے اعلیٰ حکام کے ہمرہا ہندوستان میں مقیم دوسرے ملکوں کے مشنوں کے سربراہ بھی موجود ہوں گے۔

‘‘ ونگ انڈیا 2020 ’’ایک چار روزہ تقریب ہے جس کا مرکزی خیال شہری ہوا بازی کے شعبے میں نئے کاروباری مواقع ، سرمایہ کاری پالیسی سازی اور علاقائی رسل و رسائل پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔
https://youtu.be/MB2sStyLvBM
‘‘ونگ انڈیا 2020’’ کے لئے تعارفی ویڈیو کا افتتاح کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ ‘‘ونگ انڈیا 2020 ’’ ترقی کے نمو پذیر نئے مقامات کے ساتھ درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے لئے شہری ہوابازی کے تعلق رکھنے والی برادری کو ایک پلیٹ فار م مہیا کرے گا ۔ مثبت نکات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے۔ شہری ہوا بازی کا شعبہ نہ صرف اندرون ملک شعبے کے شراکت داروں کو بہتر مواقع فراہم کرے گا بلکہ یہ مواقع بیرون ملک کے اداروں کو بھی میسر ہوں گے۔نجکاری سے شہری ہوا بازی کا شعبہ مستحکم ہوگا اور اس شعبے کے وسیع پیمانے پر توسیع میں بھی تعاون کرے گا۔ آئندہ برسوں کے دوران دہلی اور جیور میں تعمیر ہونے والے نئے ہوائی اڈے مل کر دنیا کے کسی بھی دوسرے ہوائی اڈوں کے مقابلے میں زیادہ بڑے ہوں گے۔ ہمیں اس سال شہری ہوابازی کے درپیش چیلنجوں کو حل کرنے لینے کی امید ہے۔ ان چیلنجوں میں بہتر ایندھن، قابل اعتماد اور باصلاحیت طیاروں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس سے ہندستان میں ہوائی کمپنیوں کو انتہائی مسابقتی مارکیٹ میں نئے اور منفعت بخش روٹس ملیں گے’’۔

اس موقع پر تلنگانہ کے آئی ٹی ، اطلاعات ٹکلنالوجی، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشنز کے وزیر جناب کے کے راماراؤ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ‘‘ہمیں حیدرآباد میں ایشیا کے سب سے بڑی شہری ہوا بازی کی تقریب کی میزبانی کی تقریب کا موقع حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے ۔ حیدرآباد وہ شہر ہے جہاں آنے والے برسوں کے دوران شہری ہوا بازی کا ہب بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس پیمانے کی پروقار نمائش سے مقامی معیشت کو معقوم حد تک تحریک حاصل ہوگی۔
قبل ازیں معززین کا استقبال کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب پردیب سنگھ کھرولہ نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد تمام شراکت داروں ، آسانیاں بہم پہنچانے والوں اور شہری ہوا بازی سے تعلق رکھنے والی برادری کے ریگولیٹروں کو ایک چھت کے نیچے لانا ہے تاکہ وہ مل کر مواقع تلاش کرسکیں۔یہ شہری ہوابازی کے شعبے کے تمام شراکت داروں کو ترتیب سے کامیابیاں حاصل کرنے اور دوسروں کو بہترین طریقہ کار سے کچھ سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
ونگ ا نڈیا 2020ایشیا کی سب سے بڑی اور صنعت میں انتہائی مقبول اجتماع ہے۔ حکومت ہند کی شہری ہوا بازی کی وزارت ، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور فکی (ایف آئی سی سی آئی)کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں بڑی کمپنیوں کو، شہری ہواباز ی کے شعبے کے غیر ملکی وزارتوں میں خصوصی مدعوین اور عالمی سی ای او ، سپلائر، اہم شراکت داروں، اداروں اور میڈیا کو اپنی جانب متوجہ ہونے کی امید ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س ۔ ج۔
U- 149
(Release ID: 1599087)
Visitor Counter : 126