ریلوے کی وزارت

ریلوے اسٹیشنوں پرحفاظتی انتظامات کو چاق وچوبند بنانے کے لئے بھارتیہ ریلویز نے آئی پی پرمبنی ویڈیونگرانی نظام نصب کئے ہیں


ریلوے بورڈ نے نربھیا فنڈ کے تحت 983ریلوے اسٹیشنوں پرویڈیو نگرانی کے نظام کے کاموں کو منظوری دی ہے
ریل ٹیل کو آئی پی پرمبنی ویڈیو جاتی تجزیہ اورچہروں کی شناخت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

Posted On: 08 JAN 2020 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،8جنوری   :ریلوے اسٹیشنو ں پرحفاظتی انتظامات کومزید بہتربنانے کے لئے جو کہ ٹرانسپورٹیشن کے بڑے مراکز ہوتے ہیں ، انڈین ریلویز تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ویڈیونگرانی نظام ( وی ایس ایس  ) پرمبنی انٹرنیٹ پروٹوکول ( آئی پی ) نصب کررہی ہے ۔ ریلوے اسٹیشنوں پریہ مقامات انتظار گاہ ( ویٹنگ ہال ) ، ریزرویشن کاونٹر، پارکنگ کے علاقے ، مین انٹرنس /اخراج ، پلیٹ فارم ،فٹ اوور پل ، بکنگ آفس وغیرہ ہوتے ہیں ۔ ریلوے بورڈ نے بربھیا فنڈ کے تحت انڈین ریلویز کے تمام 983ریلوے اسٹیشنوں کی نگرانی کے لئے ویڈیونگرانی نظام سے متعلق کاموں کو منظوری د ےدی ہے۔ رواں سال کے دوران ویڈیونگرانی نظام کی تنصیب کے لئے نربھیا فنڈ سے بھارتیہ ریلویز کے لئے 250کروڑروپے کا بجٹ مختص کیاگیاہے ۔

ریل ٹیل ، جوکہ وزارت ریلویز کے تحت سرکاری دائرہ کارکی ایک منی رتن اکائی ہے اسے ویڈیوکے تجزیئے اور چہروں کی شناخت کرنے والے نظام کے حامل وی ایس ایس  پرمبنی آئی پی کی تنصیب  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ نگرانی کے لئے بہتراحاطے اور صاف ستھری شبیہ کے لئے  ایچ ڈی کیمرے ( ہائی  ڈیفیسینسی ) کی چارقسمیں یعنی ۔کنبدکی قسم ( اندرون خانہ علاقوں کے لئے ) ، بلٹ ٹائپ ( پلیٹ فارم کے لئے ) ،ٹلٹ زوم ٹائپ ( پارکنگ علاقے کے لئے ) ، اورالٹرایچ ڈی۔ 4کے ، کیمرے مہیاکرائے جارہے ہیں ۔ سی سی ٹی وی کیمرہ ( اہم مقامات پر) ریلوے پروٹکشن فورس ( آرپی ایف ) کے کنٹرول روموں میں نگرانی کے لئے مختلف پردوں پرنمائش کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں ۔ہرایک ایچ ڈی کیمرہ آئی ٹی بی کا ڈاٹااور 4کے کیمرہ 4ٹی بی ڈاٹاکو ماہانہ ختم کرتاہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرہ سے ریکارڈ کئے گئے ڈاٹاکو ازسرنودیکھنے کے لئے 30دن تک محفوظ رکھاجاسکتاہے ۔ ان تصویروں اور ڈاٹاز کے  تجزیئے کے بعد جانچ کے لئے مزید 30دن تک محفوظ رکھاجائے گا۔ اہمیت کے حامل ویڈیوز کو طویل مدت تک محفوظ رکھاجاسکتاہے ۔

ویڈیونگرانی نظام مہیاکرانے والے پروجیکٹ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ریل ٹیل کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائرکٹرجناب پنیت چاولہ نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں پورے ملک میں 200ریلوے اسٹیشنوں پر وی ایس ایس کی تنصیب کی جارہی ہے ۔اور اب تک پورے ملک میں 81ریلوے اسٹیشنوں پرکام مکمل کرلیاگیاہے ۔ وی ایس ایس کو دوسرے اسٹیشنوں پرجلد ہی توسیع کی جائے گی ۔ یہ  کام خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے نربھیا فنڈ کا استعمال کیاجارہاہے ۔

رواں  مالی سال کے لئے پہلے مرحلے کانشانہ مقررکیاگیاہے، جنوب مغربی ریلوے ( ایس ڈبلیوآر) میں حال ہی میں 6بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کی نگرانی کاکام مکمل کیاہے ۔ بیلاری میں 33کیمرے ، بیلاگاوی میں 36کیمرے ، واسکوڈی گاما میں 36کیمرےاور تین ریلوے اسٹیشن 36کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ بینگلوروچھاونی میں 21کیمرے ، بنگرپیٹ میں 36کیمرے ، اورہاسن میں تین ریلوے اسٹیشنوں پر 36کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔

ویڈیونگرانی نظام ( وی ایس ایس ) پرمبنی انٹرنیٹ پروٹوکول کانظام مغربی ریلوے کے 10اسٹیشنوں پر نصب کئے گئے ہیں یہ ریلوے اسٹیشن ہیں بھاونگر ٹرمنس ،اودھنا ، ولساڈ ، ویراول ، نگڈا، نوساری ، واپی ، ویراگم ، راجکوٹ ، گاندھی دھام ہیں ۔ ویڈیونگرانی نظام سے ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے کی املاک میں مسافروں کی بہترسلامتی یقینی ہونے کی امید ہے ۔

 

***************

 ( م ن  ۔ش  س ۔ ع آ)

U-115

 

 

 

 



(Release ID: 1598864) Visitor Counter : 124


Read this release in: Hindi , English