ریلوے کی وزارت

ریلوے پروٹیکشن فورس نے اپنے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے متعدد انتظا می اصلاحات کیں

Posted On: 08 JAN 2020 1:00PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی،  08 جنوری / بھارتیہ ریلوے کی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے اپنے کام کاج کو بہتر بنانے کی غرض سے 2019 کے دوران متعدد انتظامی اصلاحات کی ہیں۔ آر پی ایف کے ذریعہ کئے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:۔

*          بھارتیہ ریلوے کے آر پی ایف نے 30 دسمبر، 2019 کو انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس سروس سے متعلق لیٹر نمبر 2013/ ای (جی آر) 1/36/10 (حصہ۔ 1) کے مطابق آر پی ایف کے گروپ اے کے افسران کیڈر کو (آئی آر پی ایف ایس) گروپ ’اے‘ کی حیثیت عطا کی گئی ہے۔ آر پی ایف کے گروپ اے کے گزیٹیڈ کیڈر کی آئی آر پی ایف ایس میں تبدیلی سے فورس (آر پی ایف) کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ آر پی ایف (ترمیم) ایکٹ 1985 کے تحت (پارلیمانی ایکٹ) مرکز کی مسلح فورس کے طور پر کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔

*          کانسٹیبل جنہوں نے اول ایم اے سی پی / دوئم ایم اے سی پی حاصل کی ہو، اپنی وردی کے سیدھے بازو کے اوپر بالترتیب (V)ایک فیتہ / دو فیتے لگیں گے۔ اس سے آر پی ایف کے عملے کی حوصلہ افزائی ہو گی جو کہ کانسٹیبل کے رینک میں رہتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر ترقی کے بغیر بھی اپنی وردی میں مزیدفیتے بڑھانے کے لئے خواہاں ہوں گے۔

*          آر پی ایف کے کام کاج کے لئے رول اور رہنما خطوط  فورس میں تمام رہنما خطوط کو موقوف کر کے اسٹیبلشمنٹ مینول اور کرائم مینوول کے طور پر مرتب کئے گئے ہیں۔ ان مینول کی سافٹ کاپیاں آر پی ایف کے ویب پیچ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں تاکہ تمام آر پی ایف عملے تک ان کی رسائی ہو سکے۔ اس سے آر پی ایف کا کام کاج موثر ہو سکے گا۔

*          بائیں بازو کے انتہا پسندوں / دہشت گردوں، نقصان دہ عناصر کے ذریعہ ریلوے سسٹم کے لئے روز افزوں خطرات کے پیش نظر، اس سے ریلوے پروٹیکشم فورس بہتر تربیت یافتہ اور ریلوے سیکورٹی کو در پیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو سکے گا۔اس مقصد کے حصول کے لئے  14 اگست، 2019 کو ریلوے، تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سی او آر اے ایس (کمانڈو ز فار ریلوے سیکورٹی) کے  نام سے ایک علیحدہ کمانڈو یونٹ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

*          سی او آر اے ایس کے نظریہ ریلوے کی حدود میں تباہ کاری کی صورت حال / اغوا، حملہ، ٹرینوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے، افرا تفری مچانے، نقصان پہنچانے وغیرہ کا دفاع کرنے کے لئے عالمی سطح کی صلاحیتوں کی خصوصیت کی حامل اہلیت پیدا کرنا ہے۔ آر پی ایف کمانڈو کی ٹریننگ میں جسمانی حوصلہ، بر داشت، بغیر ہتھیار مقابلہ کرنا، جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ٹریننگ، تباہ کاری انتظامات، دہشت گردی مخالف آپریشن اور دیگر پہلو شامل ہیں۔ آر پی ایف کمانڈوز کا ریلوے اسٹیشنوں کے تحفظ، ریلوے کی حفاظت اور ریلوے کی حدود میں تحفظ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

*          2019 کے دوران ریلوے پروٹیکشن فورس کے عملے کو ریل سرکشا کلیان ندھی کے ذریعہ فوائد پہنچانے کے معاملے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیوٹی کے دوران موت ہونے کی صورت میں یکمشت فوائد کی رقم کو پانچ لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ وپتّی سہایتا کی رقم کو بھی خود علاج کے لئے چار لاکھ روپئے اور کنبے کے ارکان کے علاج کے لئے دو لاکھ روپئے کر دیا گیا ہے۔ پولی ٹیکنک اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے لئے اسکالر شپ کو 1200 سے بڑھا کر 1500 کر دیا گیا ہے۔ معذوروں کے لئے تعلیمی امداد کو بھی دو گنا کر کے ایک ہزار روپئے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

*          گزیٹیڈ افسران کو  ترقی:۔ اے ایس سی کو ریگولر کئے جانے سے متعلق طویل مدت سے زیر التوا معاملات کو 2019 میں حل کیا گیا اور گزشتہ چار برسوں کے خالی اسامیوں پر 97 اے ایس سی کو گروپ اے میں ریگولر کیا گیا۔ مزید بر آں کل 95 افسران یعنی 44,41,03,04 اور تین افسران کو 2019 کے دوران بالترتیب اے ایس سی، ڈی ایس سی، سینئر ڈی ایس سی، ڈی آئی جی اور آئی جی کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔

*          نان گزیٹیڈ کو ترقی:۔ 2019 کے دوران 364 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے رینک میں ترقی دی گئی اور 2303 کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر ترقی دی گئی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک سے سب انسپکٹر کے رینک میں ترقی کے لئے 388 اسامیوں کو ترقی دینے کا عمل جاری ہے۔

*          آر پی ایف میں سب انسپکٹر کے طور پر بھرتی کے لئے کل 1121 امید وار (823 مرد اور 298 خواتین) کا پینل بنایا گیا ہے جس میں سے 929 (682 مرد اور 247 خواتین) کی سب انسپکٹر کے طور پر ابتدائی ٹریننگ شروع کی جا چکی ہے۔ اسی طرح آر پی ایف میں کانسٹیبل کے طور پر بھرتی کے لئے 8543 امید وار (4465 مرد اور 4078 خواتین) کا پینل بنایا گیا ہے جس میں سے 5850 امید وار (3350 مرد اور 2500 خواتین) کا تقرر کا عمل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے798 کانسٹیبل (معاون) اور 246 کانسٹیبل (بینڈ) کے تقرر کا عمل جاری ہے ۔

۔۔۔۔۔۔       

U.94ٰ

 


(Release ID: 1598727)
Read this release in: English , Hindi