بجلی کی وزارت
بیورو آف انرجی ایفی شیئنسی (بی ای ای)میں ایئر کنڈیشنروں کے لئے جدید توانائی کارکردگی معیارات کا اعلان کیا
یکم جنوری 2020 سے سبھی روم ایئر کنڈیشنروں میں ڈیفالٹ ٹمپریچر سیٹنگ 24 ڈگری سیلسیس ہوگی
Posted On:
06 JAN 2020 1:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6جنوری 2020/مرکزی حکومت نے بیورو آف انرجی ایفی شیئنسی (بی ای ای) کے صلاح و مشورہ سے 30 اکتوبر 2019 کو روم ایئر کنڈیشنروں (آر اے سی) کے لئے نئے توانائی کارکردگی معیارات کا اعلان کیا تھا۔
نئے معیارات کے مطابق انڈین سیزنل انرجی ایفی شیئنسی ریشیو (آئی ایس ای ای آر) یعنی ہندستان کے لئے موسمی توانائی حسن کارکردگی کا تناسب اسپلٹ اے سی کے لئے 3.30 سے 5.00) اور ونڈو اے سی کے لئے 2.70 سے 3.50) ہوگا۔مزید برآں اس نوٹی فکیشن کے ذریعہ بی ای ای اسٹار لیبلنگ پروگرام کے تحت آنے والے سبھی روم ایئر کنڈیشنروں کے لئے 24 ڈگری سیلسیس ڈیفالٹ سیٹنگ کو لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ کارکردگی معیارات یکم جنوری 2021 سے نافذ ہوں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسٹار لیبل والے سبھی برانڈوں کے روم ایئر کنڈیشنر چاہئے وہ ملٹی اسٹیج کیپسٹی ایئر کنڈیشنز ہوں ، یونیٹری ایئر کنڈیشنر ہوں یا اسپلٹ ایئر کنڈیشنر جن کی متعلقہ توانائی ایفی شیئنسی کی بنیاد پر 104656 واٹ (9 ہزار کلو کیلوری فی گھنٹہ) کولنگ کیپسٹی (یعنی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت) تک درجہ بندی کی گئی ہو اور جس کی مینوفیکچرنگ اور تجارتی فروخت ہندستان میں ہوتی ہو، نیز ان کی 1 سے 5 اسٹار تک درجہ بندی ہوتی ہو، کے لئے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ یکم جنوری 2020 سے روم ایئر کنڈیشنروں کے معاملےمیں ٹمپریچر کی ڈیفالٹ سیٹنگ 24 ڈگری سیلسیس ہو۔
بی ای ای نے 2006 میں فکسڈ –اسپیڈ روم ایئر کنڈیشنروں (آر اے سی) کےلئے اسٹار لیبلنگ کا رضاکارانہ پروگرام شروع کیا تھا۔ یہ پروگرام 12 جنوری 2009 کو لازمی ہوگیا۔ اس کے بعد 2015 میں انورٹر روم ایئر کنڈیشنروں کے لئے اسٹار لیبلنگ کا رضاکارانہ پروگرام شروع کیا گیا جسے یکم جنوری 2018 سے لازمی بنادیا گیا۔ اب روم ایئر کنڈیشنروں سے متعلق بی ای ای اسٹار لیبلنگ پروگرام کے دائرہ میں فکسڈ اور انورٹر آر اے سی دونوں آتےہیں جن کی کولنگ کیپسٹی 10465 واٹ (2.97 ٹی آر) ہو۔ کارکردگی سطحوں میں مسلسل اضافے کا نتیجہ اسپلٹ یونٹس کے معاملے میں کم از کم توانائی کارکردگی معیارات (ایم ای پی ایس) کےزمرے میں تقریباً 43 فی صد انرجی ایفی شیئنسی میں ٹھوس بہتری کی شکل میں برآمد ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ اسپلٹ یونٹ بازار میں فروخت ہونے والے سب سے زیادہ مقبول آر اے سی ہیں۔ آئی ایس ای ای آر (انڈین سیزنل انرجی ایفی شیئنسی ریشیو ) توانائی کارکردگی کا عشاریہ ہے جس کا استعمال ایئر کنڈیشنروں کے ہوتا ہے اور اس کا جائزہ آئی ایس او 16358 کی شکل میں ظاہر کئے جانے والے بن آورز کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔
روم ایئر کنڈیشنروں کے لئے اسٹار لیبلنگ پروگرام کا نتیجہ مالی سال 18-2017 میں ہی تقریباً 4.6 بلین یونٹ توانائی کی بچت کی شکل میں برآمد ہواا ور اب تک اس سے مجموعی طور پر 46 بلین یونٹ توانائی کی بچت ہوئی ہے جس سے 38 ملین ٹن کاربن اخراج کم ہوا ہے۔
بی ای ای کے بارے میں
بی ای ای حکومت ہند کی وزارت توانائی کے تحت آنے والا ایک قانونی ادارہ ہے۔ یہ پالیسی اور حکمت عملی تیار کرتا ہے جس کا ابتدائی مقصد ہندستانی معیشت میں انرجی انٹینسٹی میں کمی لانا ہے۔ بی ای ای مخصوص صارفین ،مخصوص ایجنسیوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ تال میل کا کام کرتاہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کے موجودہ وسائل نشاندہی اور ان کا استعمال کیاجاسکے ۔ وہ یہ کام انرجی کنزرویشن ایکٹ 2001 کے تحت تفویض کردہ ذمہ داریوں کے تحت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ ج۔
U- 63
(Release ID: 1598558)
Visitor Counter : 381