وزارت دفاع

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن انڈین سائنس  کانگریس کے 107 ویں سالانہ پروگرام میں شرکت کرے گا

Posted On: 03 JAN 2020 8:23PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز بنگلورو میں 3 سے 7جنوری 2020 تک جاری رہنے والے انڈین سائنس  کانگریس کے  107ویں سالانہ اجتماع میں ‘پرائڈ آف انڈیا-سائنس ایکسپو 2020’ میں شرکت کرے گا۔ پانچ دن تک جاری رہنے والے اس زبردست سائنسی میلے کا اہتمام انڈینس سائنس کانگریس (آئی ایس سی2020) کے 107ویں سالانہ اجتماع کے حصے کی حیثیت سے کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی پرائڈ آف انڈیا – سائنس ایکسپو2020 کا افتتاح کریں گے۔

اس سائنسی میلے میں ڈی آرڈی او کی پویلین کا افتتاح سائنس وٹیکنالوجی کے امور کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے ڈی آر ڈی او کے اسٹالس بھی دیکھے اور ڈی آرڈی او کی 31 لیباریٹریز کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی میں  خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس سائنسی میلےمیں 150 سے زائدماڈل نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جس میں جدید ترین  دیسی دفاعی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ وہ دیسی دفاعی ٹیکنالوجی ہےجو ‘میک ان انڈیا’ کے جذبے سے خودکفالتی اور قومی افتحار کی ترجمانی کرتی ہے۔ ڈی آر ڈی او کے پویلین میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے والےلانگ رینج سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایل آر ایس اے ایم)، کوئک ری ایکشن سرفیس تو ایئر میزائل سسٹم (قیو آر ایس اے ایم)،  استر(اے ایس ٹی آر اے) میزائل اوربیٹل فیلڈس سرویلانس راڈار(بی ایف ایس آر)، اسلیشا (اے ایس ایل ای ایس ایچ اے) اور بھرانی (بی ایچ اے آر اے این آئی)، مینی- یوجی وی آٹونومس سرویلانس روبوٹ،سنٹری آٹونومس سرویلانس روبوٹ سمیت مختلف راڈار نظام شامل ہیں۔

ڈی آر ڈی او کے پویلین کے انڈور نمائش میں ڈی آر ڈی او کے ہر ٹیکنالوجی ادارے کے ماڈل شامل ہیں۔جن میں اے ای ڈبلیو اینڈ سی، یواے وی رستمI- اور تپس ، نربھے میزائل، آکاش میزائل سسٹم، پرتھوی میزائل ، ناگ میزائل، ہلینا(ایچ ای ایل آئی این اے)، ماریچ- ایڈوانس تارپیڈو ڈیفنس سسٹم، بخاری دی ہیٹنگ سسٹم، ریڈی –ٹو-ایٹ پیکیج، فوڈ اور جوس وغیرہ شامل ہیں۔

واضح ہو کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) وزارت دفاع کی تحقیق و ترقی کا شعبہ ہے،جس میں فوج کے لیے  اسلحہ کے فروغ کے نظام ،پلیٹ فارم اور مشینیں اور سامان تیار کرنے والی 52 سے زائد لیباریٹریز اور ادارے شامل ہیں۔

پرائڈ آف انڈیا ایکسپو میں لگایا جانے والا ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کا پویلین شائقین اور طلبا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔جس میں شائقین اور ناظرین کوان اسٹالز کا انتظام و انصرام کرنے والے ڈی آر ڈی اوکے سائنسدانوں سے گفتگو کرنے کا موقع بھی حاصل ہوتا ہے۔اس موقع پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)  اپنے پویلین میں سبھی کا خیرمقدم کرتا ہے، تاکہ شائقین جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمارے ملک کی اہلیت کا موقع پر اندازہ لگاسکیں اور انہیں فعال ڈی آر ڈی او برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع حاصل ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-60


(Release ID: 1598511) Visitor Counter : 116


Read this release in: Hindi , English