وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندرمودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم عزت مآب جناب اسکاٹ موریسن سے فون پر گفتگو کی

Posted On: 03 JAN 2020 7:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم عزت مآب جناب اسکاٹ موریسن سے فون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نریندرمودی موصوف نے اس موقع پر اپنی اور اپنے ملک ہندوستان کی جانب سے آسٹریلیا کے جنگلوں میں طویل مدت تک ہونے والے آتش زدگی میں ہوئے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔جناب مودی نے اس موقع پر آسٹریلیا اور حالیہ آتش زدگی کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے آسٹریلیائی عوام کو ہر ممکن امداد وحمایت کی پیشکش کی۔

حالیہ دنوں میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے باہمی مراسم میں ہونے والے اضافے پر اطمینان اور تشفی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم جناب مودی نے آسٹریلیا کے ساتھ ہندوستان کی کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے وزیراعظم کا ہندوستان میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں اور وہ جب بھی اپنی سہولت کے لحاظ سے جب بھی  ہند وستان کے دورے پر آئیں گے، وہ ان کا خیرمقدم کیاجائے گا۔

جناب مودی نے اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب موریسن اور آسٹریلیا کے عوام کو سال 2020 کے باقی ماندہ دنوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-59



(Release ID: 1598510) Visitor Counter : 131