وزارت دفاع

ایئر مارشل وبھاس پانڈے نے ایئر آفیسر انچارج رکھ رکھاؤ کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Posted On: 01 JAN 2020 3:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی1 جنوری2020/وششٹھ سیوا میڈل سے سرفراز  ایئر مارشل  وبھاس پانڈے نے 1 جنوری 2020 سے ہندستانی فضائیہ   کے ایئر آفیسر انچارج  رکھ رکھاؤ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔

ایئر آفیسر کو 29 اگست 1984 کو  ہندستانی فضائیہ میں ایروناٹیکل انجینئر (میکینکل) کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا ۔ انہوں نے جنگی طیارے   کے ساتھ ہندستانی فضائیہ میں انجینئرنگ   آفیسر کی حیثیت سے  اپنے کیرئر کاآغاز کیا تھا اور بعد میں انہیں ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹرس میں   رکھ رکھاؤ  کی سرگرمیوں  میں تجربہ حاصل ہوا۔    وہ فلائٹ انجینئر کی حیثیت سے ہیلی کاپٹروں میں  تقریباً 1200 گھنٹے تک پرواز کرچکے ہیں اور  وہ روٹری ونگ ایئر کرافٹ کے لئے ایئر فورس  ایگزامنر بھی رہ چکے ہیں۔

ایئر آفیسر   وبھاس پانڈے ممبئی میں  آئی آئی  ٹی  پوائی سے   ریلائبلیٹی انجیئرنگ میں پوسٹ  گریجویٹ ہیں  ۔ وہ   کالج آف   ایئر وار فیئر  اور نیشنل ڈیفنس کالج کے    سابق   طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔  

ایئر آفیسر وبھاس پانڈےنے  بہت سے عہدوں پر  خدمات انجام دیں۔ وہ    II  بیس ریپئر ڈیپو میں سینئر پروڈکشن انجیئنر   کھمریا میں  ایئر  آرمنٹ انسپکیشن  ونگ  کمانڈنگ آفیسر    کالج آف ایئر وار فیئر میں  ڈائریکٹنگ اسٹاف   اور ایچ کیو ڈبلیو اے سی میں کمانڈ انجیئنرنگ آفیسر بھی رہے۔ انہوں نے   سی او آف  1 سی ایم ڈی کی حیثیت سے   ہندستانی فضائیہ میں   بھی    انڈیزنائزیشن  مہم میں بھی حصہ لیا۔  وہ  پریمیئر    بیس ریپئر  ڈپو  کےکمانڈ   کی حیثیت سے    خدمات انجام دیں۔   اپنی موجودہ تقرری سے پہلے وہ ڈائریکٹر جنرل  (ایئر کرافٹ ) پر عہدہ پر فائز تھے۔  

File Photo -  AIR MSHL VIBHAS PANDE VSM

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ح ا  ۔ ج۔

U- 12


(Release ID: 1598174) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi