ریلوے کی وزارت
ونودکمار یادونے ایک سال کی مدت کے لئے دوبارہ تقرری پر ریلوے بورڈ کے چیئر مین کی حیثیت سے چارج سنبھالا
Posted On:
01 JAN 2020 1:39PM by PIB Delhi
نئیدہلی یکم جنوری 2020۔آئی آر سی ای ای 1980 کے بیچ کے جناب ونودکمار یادو نے حکومت ہند میں ایکس آفیشیو پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر ریلوے بورڈ کے چیئر مین کی حیثیت سے دوبارہ تقرر ہونے کے بعد آج سے ( 1.1.2020) چارج سنبھال لیا ہے۔ کابینہ کی تقرریوں سے متعلق کمیٹی نے ونودکماریادو کی دوبارہ تقرری پر اپنی منظوری دے دی ہے ۔
اس سے پہلے جناب ونود کمار یادو کو وزارت ریلوے میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور 1.1.2019 کو حکومت ہند میں ایکس آفیشیو پرنسپل سکریٹری کے طور پر تقرر کیا گیا تھا۔اس نئی ذمہ داری سے قبل جناب یادونے جنوبی سینٹرل ریلوے میں جنرل منیجر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔
انہوں نے آسٹریلیا میں لاٹروب یونیورسٹی سے بزنس ایڈ منسٹریشن ایم بی اے ( ٹکنالوجی منجمنٹ) میں ماسٹر ڈ گری حاصل کی ہے اور اترپردیش میں الہ آبادیونیورسٹی سے الیکٹریکل انجنئیرنگ میں بیچلر ڈگری حاصل کی ہے۔ انہیں پروجیکٹ مینجمنٹ ، جنرل مینجمنٹ ، انڈسٹریل پالیسی فار مولیشن ، فارن کولبریشن اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ، سیکٹر انٹرنیشنل ٹیکنیکل پرگرام کے خصوصی بندوبست اور عالمی بینک کے کوارڈی نیشن اور جاپان انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی فنڈنگ کے شعبوں میں کافی زبردست تجربہ حاصل ہے ۔
اپنے بہترین اور غیر معمولی کیرئیر کے دوران جناب ونودکمار یادو نے انڈین ریلویز میں کئی اہم ایگزیکٹیو اور انتظامی عہدوں پر رہ کر کام کیا اور مختلف اداروں میں ڈیپوٹیشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔انڈین ریلویز میں انہوں نے شمالی ریلوے میں چیف الیکٹریکل انجنئیر ، پلاننگ ٹریکشن ڈسٹری بیوشن لکھنؤ ڈویژن میں ڈویژنل ریلوے منیحر ، نارتھ ایسٹرن ریلوے اور دلی ڈویژن ناردرن ریلوے میں ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجر ( آپریشن ) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔
ڈیپوٹیشن پر انہوں نے ریلوے الیکٹریفکشین پروجیکٹ ریلوے وکاس نگم لمٹیڈ نئی دلی ، گروپ جنرل منیجر الیکٹریکل فریڈ کاریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، یونائیٹیڈ نیشنز انڈسٹریل آرگنائزیشن میں مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی کے ایڈوانس مینٹ کے بین الاقوامی سینٹر میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔ وہ حکومت ہند میں صنعت کی وزارت میں انڈسٹریل پالیسی اور پروموشن کے محکمے میں ڈائریکٹر بھی رہے ۔ انہوں نے ترکی میں آئی آر سی او این میں ڈپٹی منیجر الیکٹریکل کی حیثیت سے اہم ذمہ داری بھی نبھائی ۔ جہاں انہوں نے ترکی ریلوے کے لئے ریلوے الیکٹریفکیشن پروجیکٹ شروع کرنے اور اس کی منصوبہ بندی میں نمایاں رو ل ادا کیا۔
جناب ونود کمار کو ریلوے کی وزارت کا بیسٹ ٹرانسفارمیشن انی شیٹو ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ح ا۔رم
U-6108
(Release ID: 1598147)
Visitor Counter : 110