بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی نے اگر تلہ میں شہد کی مکھیوں کے ایک ہزار ڈبے، کمہاروں کے 100 چاک اور چمڑے کے تھیلے تقسیم کئے
Posted On:
26 DEC 2019 5:36PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 26 دسمبر / کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کو یاد گار بنانے اور سماج کے کمزور طبقوں کی مدد کے لئے کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب وی کے سکسینہ کی موجودگی میں، اگر تلہ میں شہد کی مکھیوں کے ایک ہزار ڈبے، کمہاروں کے ایک سو چاک اور اوزار رکھنے کے لئے چمڑے کے ایک سو جدید تھیلے ایک سو کسانوں، ایک سو کمہاروں اور ایک سو چمڑے کے کاریگروں کو تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب میں تری پورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بلپ کمار دیب مہمان خصوصی کے طور پر شامل تھے ۔
تری پورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بلپ کمار دیب نے کے وی آئی سی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آلات کی تقسیم اور صلاحیت سازی کی اس زبر دست مہم کے باعث زندگی گزارنا سہل ہو گا اور 700 لوگوں کو روز گار فراہم ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہد مشن، چمڑے کے کاری گروں کو با اختیار بنانے اور کمہار سشکتی کرن مشن جیسے پروگرام نہ صرف خود اعتمادی بحال کریں گے بلکہ سماج کے کمزور طبقات کو مستحکم بنانے کی ضرورت کو بھی تقویت بخشیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد تک پہنچنے اور لوگوں کو ایک با عزت اور با وقار زندگی گزارنے میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دینے کی ایک کوشش ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب سکسینہ نے کہا کہ لوگوں کو گزر بسر کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ دیہی کسانوں اور دیگر کاریگرو، مزدور اور بڑے شہروں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے کے لئے نقل وطن کرنے والے مزدوروں کے لئے ہماری یہ کوشش وزیر اعظم کے نظرئیے کے عین مطابق ہے۔ اس کا مقصد صرف دیہی کاریگروں کو با اختیار بنانا اور ان میں شہد کی مکھیاں پالنے، کمہار کا کام کرنے اور چمڑے کے کاریگروں میں اعتماد پیدا کرنا ہی نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا بھی ہے۔ تری پورہ میں ربڑ کے پودوں کی کاشت اور اپنے گھروں میں روایتی ٹیرا کوٹا مصنوعات کے استعمال کی بدولت شہد کی مکھیاں پالنے اور متی کے برتن بنانے کی زبر دست صلاحیت موجود ہے۔
اس تقریب میں اگر تلہ کے قرب و جوار کے اضلاع سے بڑی تعداد میں کاریگر وں نے شرکت کی۔ سامان اور اوزاروں کی تقسیم سے استفادہ کرنے والوں میں تقریباً 20 فیصد خواتین تھیں اور تمام استفادہ کنندگان میں سے تقریباً 80 فیصد لوگ حاشیہ سے نیچے زندگی بسر کرنے والی برادریوں میں سے تھے۔
۔۔۔۔۔۔
U.6051ٰ
م۔ ر۔ر۔
(Release ID: 1597805)
Visitor Counter : 82