صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن اور جناب کرن ریجیجو کی ‘فٹ انڈیا’ تحریک کو زور دینے کے لئے ملاقات
فٹنس اور صحت کے لئے جلد ہی مل جل کر ملک گیر سطح پر سرگرمیاں شروع کی جائیں گی:ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
27 DEC 2019 11:57AM by PIB Delhi
ایک اہم اقدام کے تحت یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ قومی ‘فٹ انڈیا’ تحریک کو زور دینے کے لئے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود اور نوجوانوں کے امور او ر کھیلوں کی وزارتوں کی سرگرمیوں کو ایک ساتھ شامل کیا جائے گا۔ فٹ انڈیا تحریک کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے رواں سال کے شروع میں کیا تھا اور انہوں نے لوگوں کو ان کے روز مرہ کی زندگیوں میں جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں کو شامل کرکے انہیں صحت مند اور فٹ رہنے کی ترغیب دی تھی۔ یہ بات ڈاکٹر ہرش وردھن نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن ریجیجو سے گزشتہ روز ملاقات کے بعد کہی تھی۔ اس ملاقات میں مختلف عمر گروپوں میں ملک میں فٹنس کو مقبول بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ وزیبلٹی اور ہم آہنگی کے لئے دونوں وزارتوں کے مشترکہ کاموں کا خاکہ تیار کیاگیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آئی ایم اے جیسے دیگر طبی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ وزارت صحت کے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، تاکہ فٹنس اور صحت کے بارے میں ملک گیر سطح پر شعور پیدا کیا جاسکے۔ وزارت ریاستی حکومتوں، ریاستی صحت وزرا اور مختلف میڈیکل کالجوں کے پرنسپل کے ساتھ بھی فعال طور پر شامل ہوگی۔ مزید برآں اس کام کو صحت کے کاموں میں پیش پیش رہنے والے افسران کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا، جو کمیونٹیز کے ساتھ قریبی وابستگی سے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کا نفاذ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ فٹ انڈیا تحریک کو مقبول بنانے کے لئے اب دونوں وزارتوں کی سرگرمیوں میں ہم آہنگی دیکھنے کو ملے گی، کیونکہ اس قومی تحریک کا ہدف لوگوں کو مثبت، احتیاطی اور پروموٹیو صحت اور تندرستی کی طرف راغب کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ اس وقت مزید اہم ہوجاتا ہے ، کیونکہ ہمارے بدلتے طرز زندگی کی وجہ سے غیر متعدی بیماریوں کا بوجھ دنیا بھر میں بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘فٹنس صحت کا ایک لازمی جزو ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے پہلے سے ہی یوگا، مراقبہ، روزمرہ کی جسمانی سرگرمیوں، جمبا وغیرہ جیسی متعدد سرگرمیوں کو ملک بھر میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر (ایچ ڈبلیو سی) میں شامل کررکھا ہے’۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ گجرات جیسی کچھ ریاستوں میں شیرودھارا کا بھی رواج کچھ ایچ ڈبلیو سی میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ‘یہاں تک کہ ہمارے دفتر اور کام کے اوقات میں چلنے، سائیکل چلانے اور گھومنے کے ساتھ ساتھ جم کرنے اور ٹہلنےجیسے آسان کام بھی ہمیں فٹ اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند کھانے کی عادتوں کے ساتھ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینے پر بھی وزارت صحت کی بنیادی توجہ رہی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ ہم نے ایف ایس ایس اے آئی کے ‘ ایٹ رائٹ انڈیا’ اقدام کا آغاز کیا ہے، جس میں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں جاری ایٹ رائٹ میلہ سمیت متعدد پروموشنل سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی ڈبہ بند خوراک میں ٹرانس فیٹ کے بارے میں بھی بیداری پیدا کررہا ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح بہبود کی سکریٹری محترمہ پریتی سدن، جناب رادھے شیام جولینیا، اسپورٹس سکریٹری، جناب پون اگروال، سی ای او (ایف ایس ایس اے آئی) اور وزارت صحت کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
**************
( م ن ۔ن ا۔ ع ر(
U. No. 6057
(Release ID: 1597788)
Visitor Counter : 66