ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے  برہمپتر کریکر اینڈ پولی مر لمٹیڈ کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی کو منظوری دی

Posted On: 24 DEC 2019 4:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍دسمبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے)نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز محکمے کی آسام گیس کریکر پروجیکٹ (اے جی سی پی) کو نافذ کرتے ہوئے مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنی برہمپتر کریکر اینڈ پولی مر لمٹیڈ(بی سی پی ایل)کے انتظامی کنٹرول کو منتقل کرنے کو منظوردے دی ہے۔

سی سی ای اے نے درج ذیل کو بھی منظوری دی ہے:

  1. کم از کم انٹرنل ریٹ آف ریٹرن (آئی آر آر)10 فیصد(ٹیکس کے بعد) برقرار رکھنے کے لئے پلانٹ کو 15سال تک چلانے کے لئے بی سی پی ایل کو فیڈ اسٹاک سبسیڈی دینا۔آئی آر آر 10 فیصد لانے کے لئے بی سی پی ایل نے پلانٹ کو 15 سال تک چلانے کے پروجیکٹ کے لئے تقریباً 4600کروڑ روپے کے فیڈ اسٹاک سبسیڈی کا تخمینہ لگایا ہے۔ بی سی پی ایل آئندہ مالی سال سے مسلسل سالانہ بنیاد پر تجاویز پیش کرے گی اور انتظامی وزارت ؍محکمہ وزارت خزانہ کے مشورے سے تجویز کی جانچ کا نظام فروغ دے گا۔
  2. پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت سی سی ای اے کے 2006 ء کی سابقہ منظوری میں مذکور پروجیکٹ کے لئے پابند عہد مقدار اور معیار کے فیڈ اسٹاک کی سپلائی سے متعلق سرکاری زمرے کی کمپنیوں کے توسط سے فوری انتظام کرے گی۔

اس پروجیکٹ کو آسام معاہدے کے نفاذ کے ایک جزو کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔اس سے ملک کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے ذریعے آسام کے لوگوں کی سماجی-اقتصادی صورتحال کو  بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

********************

 

م ن۔م م ۔ ن ع

U-6017


(Release ID: 1597560)
Read this release in: English , Marathi , Hindi