سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے موٹر گاڑیوں کے ضابطوں میں ترمیم کی ہے، تاکہ موٹرگاڑیوں کی سیکورٹی کے لئے اے آئی ایس-155کی پابندی کو لازمی بنادیاجائے
Posted On:
23 DEC 2019 4:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23؍دسمبر:سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم اوآر ٹی ایچ)نے 18دسمبر 2019ء کو جی ایس آر 935(ای) کو مشتہر کیا ہے، جس کا تعلق آٹومیٹو انڈسٹری اسٹینڈرڈز (اے آئی ایس-155) سے ہے۔اس کے مطابق موٹرگاڑیوں میں مائیکرو ڈاٹ آئیڈنٹی فائرس لگائے جائیں گے۔ اس طرح ان مائیکرو ڈاٹس کے ذریعے موٹرگاڑیوں کی سیکورٹی میں اضافہ ہوگا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ‘‘موٹر گاڑیاں تیار کرنے والی جو کمپنیاں اپنی گاڑیوں اور ان کے کل پرزوں وغیرہ میں مائیکرو ڈاٹ آئیڈنٹی فائرس لگائیں گی، وہ آٹومیٹو انڈسٹری اسٹینڈرڈز (اے آئی ایس)-155 کی ، جس میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کی گئی ہے، پابندی کریں گی۔’’
سینٹرل موٹر وہیکلز (چودہویں ترمیمی) رولز 2019ء کا نفاذ اس تاریخ سے ہوگا، جس کو یہ رولز سرکاری گزٹ میں شائع کئے جائیں گے۔
سینٹرل موٹروہیکلز رولز1989 میں ترمیم کا مسودہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت کی طرف سے بھارت کے گزٹ میں 24 جولائی 2019ء کو شائع کیاگیا تھا، جس میں اس سے امکانی طورپر متاثر ہونے والے تمام اشخاص سے اعتراضات اور تجویزیں طلب کی گئی تھیں۔ رولز کے مسودہ کے سلسلے میں حاصل ہونے والے اعتراضات اور تجاویز پر، ان ترمیمات کو شائع کرنے سے پہلے مرکزی حکومت نے مناسب انداز سے غور کیا ہے۔
********************
م ن۔ج ۔ ن ع
U-5986
(Release ID: 1597275)
Visitor Counter : 140