وزارت دفاع
کوئک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل کا اڈیشہ کے ساحل سے دور کامیاب تجربہ
Posted On:
23 DEC 2019 3:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 دسمبر 2019، کوئک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (کیو آر ایس اے ایم) یعنی تیزی کے ساتھ ردعمل دینے والی سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کا آج 11 بجکر 45 منٹ پر اڈیشہ کے ساحل سے دور چاندی پور میں واقع انٹی گریٹڈ ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔یہ مزائل دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔ اس میزائل کا مکمل کنفی گریشن کے ساتھ تعیناتی والے موڈ میں تجربہ کیا گیا۔ پورے عمل کی نگرانی گراؤنڈ ٹیلی میٹری سسٹمز، رینج رڈار سسٹمز، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم وغیرہ کے ذریعہ نگرانی کی گئی۔
کیو آر ایس اے ایم ویپن سسٹم مکمل طور پر خود کار کمان اینڈ کنٹرول سسٹم، اکٹیو ایرے بیٹری سرویلانس رڈار، اکٹیو ایرے بیٹری ملٹی فنکشن رڈار اینڈ لانچر پر محیط ہے۔دونوں رڈاروں میں چار دیواریں ہیں، جو 330 ڈگری کوریج والی ہیں اور رفتار کی حالت میں تلاش اور ٹریک کی اہلیت رکھتی ہیں۔ یہ سسٹم فائرنگ یونٹ کے لئے کم از کم تعداد کی موٹر گاڑیوں کے ساتھ مربوط ہے۔سنگل اسٹیج ٹھوس ایندھن سے چلنے والے اس میزائل میں میڈی کورس انرشیل نیوی گیشن سسٹم لگا ہوا ہے، جس میں ٹو وے ڈیٹا لنک اور ٹرمنل ایکٹیو سیکر ہے جسے ملک میں ہی ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔اس میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنا ہوائی ہدف مکمل کرکے اپنی اہلیت ثابت کی۔ ڈائرکٹر جنرل (میزائلس اینڈ اسٹریٹجک سسٹمز) جناب ایم ایس آر پرساد اس تجربے کے دوران موجود تھے۔
اس مشن کے ساتھ اس ویپن سسٹم کی ترقیاتی آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی ہے اور اس سسٹم کے 2021 تک بیڑے میں شامل کرنے کےلائق ہوجانے کا امکان ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس تجربے اور کیو آر ایس اے ایم کی تیاری سے منسلک ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
U- 5981
(Release ID: 1597239)
Visitor Counter : 231