وزارت دفاع

ہندوستان – امریکہ 2+2 مذاکرات دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے مثبت اور مستقبل کے ویژن فراہم کرتے ہیں

Posted On: 19 DEC 2019 6:38PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے 18 دسمبر 2019 کو دوسرے سالانہ ہندوستان-امریکہ 2+2 وزارتی سطح کے مذاکرات کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی اسپر اور وزیر خارجہ  میخائل آر پومپیوسے ملاقات کی۔یہ 2+2 وزارتی سطح کی میٹنگ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی میکانزم ہے اور وہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سلامتی، دفاع اور اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لینے کے لئے موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دوسری 2+2 میٹنگ تھی اور امریکہ میں یہ پہلی میٹنگ تھی۔

مذاکرات میں دونوں فریقوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور یہ اعتراف کیا کہ 2018 میں نئی دلی میں افتتاحی 2+2 مذاکرات کے بعد سے اہم سنگ میل حاصل ہوچکے ہیں۔دونوں فریقوں نے آزاد، کھلا،  جامع، پرامن اور خوشحال ہند بحرالکاہل خطے میں پیش رفت کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مذاکرات میں دونوں ممالک نے یو ایس انڈو پیسفک کمانڈ، سینٹرل کمانڈ اور افریقہ کمانڈ کے تحت ہندوستانی بحریہ اور امریکی بحریہ فلیٹ کے درمیان فوجی سے فوجی امداد باہمی کو مزید گہرا کرنے کا عزم بھی کیا اور اپنے متعلقہ فوجوں اور فضائیہ کے درمیان اسی طرح کی امداد باہمی کی توسیع کی خواہش ظاہر کی۔فوج سے فوجی تعاون کو بڑھانے کے لئے متعدد دیگر اقدامات پر بھی اتفاق رائے کیاگیا۔

دونوں فریقوں نے اس دورے کے دوران صنعتی سیکورٹی انیکس (ضمیمہ) طے کیا۔دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی اقدام (ڈی ٹی ٹی آئی) پروگرام کے تحت عمل درآمد کے لئے ترجیحی اقدامات کی نشاندہی کی گئی۔ دونوں فریقوں نے اس عمل کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر بھی اتفاق کیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ ان اقدامات سے ہندوستان اور امریکہ دونوں ملکوں کی نجی دفاعی صنعتوں کے مابین باہمی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ دونوں فریقوں نے دفاعی اختراع کے شعبے میں اپنی مصروفیات میں آگے بڑھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس سے پہلے 18 دسمبر کی صبح کوایک رسمی گارڈ آف آنر اور 19 توپوں کی سلامی کے ساتھ  رکشا منتری کاامریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی اسپر نے پنٹاگن میں استقبال کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع اسپر نے بعد ازاں پنٹاگن میں ہندوستانی-امریکی دفاعی شراکت داری کو مضبوط تقویت دینے کے لئے وفد کی سطح پر دو طرفہ بات چیت کی اور وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب پومپیو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ارلنگٹن نیشنل سمیٹری میں نامعلوم سپاہی کے مقبرے پر گلہائے عقیدت بھی پیش کئے۔

2+2 کی میٹنگ کے بعد جناب را ج ناتھ سنگھ نے ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ہمراہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ  سے اوول آفس میں ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر سفیر رابرٹ اوبرائن بھی موجود تھے۔

 

رکشا منتری نے 16 دسمبر کو نیویارک سے اپنے امریکہ دورے کا آغاز کیا تھا، جہاں انہوں نے ہندوستانی برادری کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کیا تھا۔ نیویارک سے جناب راج ناتھ سنگھ نے 17 دسمبر کو نورفولک نور اسٹیشن کا سفر کیا، جہاں انہیں اڈے پر واقع بحری اور فضائی اثاثوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

**************

 U. No. 5946

 



(Release ID: 1597023) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Bengali