وزارت خزانہ

جی ایس ٹی کونسل کی 38ویں میٹنگ- جی ایس ٹی مالیہ رجحانات کے سلسلے میں پرزنٹیشن

Posted On: 18 DEC 2019 9:50PM by PIB Delhi

جی ایس ٹی کی 38 ویں میٹنگ  خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں آج یہاں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں خزانہ اور کمپنی امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ، نیز وزارت خزانہ کے سینئر افسران نےبھی شرکت کی۔

مالیہ کے موضوع پر جی ایس ٹی کونسل کی 38 ویں میٹنگ میں ایک پرزنٹیشن پیش کیاگیا، جس کا تعلق جی ایس ٹی شرحوں کے ڈھانچے اور ریاستوں کی بھرپائی ضروریات سے تھا۔ پرزنٹیشن سے قبل مالیہ انتظام سے متعلق کنوینر جناب سشیل کمار مودی، ڈپٹی وزیر اعلیٰ بہار نے تعارفی کلمات ادا کئے اور مالیہ کی پوزیشن اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں جو پرزنٹیشن پیش کیاگیا وہ ریاستی اور مرکز کی افسران پر مشتمل کمیٹی، جس کا تعلق مالیہ انتظام سے تھا، کے تبادلہ خیال پر مبنی تھا۔ جی ایس ٹی کی ابتدا سے لے کر اب تک کے مالیہ رجحانات کو درج ذیل گراف میں دکھایاگیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019LM6.gif

پرزنٹیشن کے بعد مختلف النوع موضوعات پر مشتمل تبادلہ خیالات عمل میں آئے، جن میں رضاکارانہ طور پر جی ایس ٹی ضوابط پر عمل درآمد ، ٹیکس کی بنیاد میں توسیع لانا، ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس کلیکشن کو بہتر بنانا اور شرحوں کو معقول بنانا جیسے موضوعات شامل تھے۔ خودکار طریقہ کار مثلاً ای-بیجک، نیا ریٹرن نظام، کیو آر کوڈ، جن کا تعلق بلوں سے ہوتا ہے، پر بھی تبادلہ خیالات کئے گئے۔ ٹیکس انتظامیہ سے متعلق بہترین طریقہ ہائے کار کو باہم ایک دوسرے تک پہنچانے کے لئے اترپردیش اور جموں وکشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے انہوں نے جی ایس ٹی کلیکشن کو بہتر بنانے کے لئے جو کوششیں کی ہیں ان کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ ماضی قریب میں بھی ان دونوں علاقوں میں عمل درآمد کے معاملے میں رونما ہوئی بہتری بھی نمایاں طور پر نظر آئی۔

جی ایس ٹی کونسل نے رعایت اور استثنائی اثرات تجزیہ، ٹیکس بنیاد تجزیہ، حساس تجزیہ اور عمل درآمد سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں ضروری رہنمائی فراہم کی، جن کی ضرورت مالیہ ضروریات کے تقاضوں کو بہتر بنانے کے لئے ہوسکتی ہے۔ کونسل نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ آئی ٹی اور دیگر اقدامات کے سلسلے میں تیزی سے عمل درآمد کیا جانا چاہئے۔

**************

 U. No. 5929

 



(Release ID: 1596912) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi