وزارت دفاع

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ کا سری لنکا دورہ (19 سے 22 دسمبر 2019)

Posted On: 18 DEC 2019 6:34PM by PIB Delhi

نئیدہلی، 18دسمبر2019،       بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ ،  پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، 19 دسمبر 22 دسمبر 2019 تک سری لنکا کے دورے پر رہیں گے۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور سری لنکا کے درمیان باہمی بحری تعلقات کو مستحکم کرنا اور ان میں اضافہ کرنا ہے۔

بحریہ کے سربراہ اپنے دورے کے دوران  سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کے کے وی پی ایچ ڈی سلوا کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے اور افواج کے سربراہوں اور دیگر سینئر عہدےداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ بحریہ کے سربراہ سری لنکا کے بحریہ کے بورڈ آف منیجمنٹ کے ساتھ گفتگو کریں گے جس میں سری لنکا کی بحریہ کے سینئر افسران شامل ہوتے ہیں۔ وہ   22 دسمبر 2019 کو ترنکومالی میں بحریہ کی میری ٹائم اکیڈمی میں ہونے والی 60 ویں انٹیک مڈ شپ مین  کی کمیشننگ اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

سری لنکا کی بحریہ بحر ہند کےبحری سمپوزیم (آئی او این ایس) کا رکن ہے اور آئی او این ایس کے تحت ہونے والی سرگرمیوں میں شرکت کرتا ہے۔

بھارتی بحریہ سری لنکا کی بحریہ کے ساتھ مختلف ذرائع سے گفتگو کرتی ہے جس میں عملے کی بات چیت، سالانہ دفاعی مذاکرات اور دیگر آپریشنل بات چیت ، بندرگاہ کے دورے، پیسج ایکسرسائز، تربیت اور ہائیڈرو گرافی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں بحری افواج گالے ڈائیلاگ، جی ایم سی، ملن وغیرہ کے ذریعہ ایک دوسرے  کے منعقدہ فورموں اور تقریبوں میں بھی شریک ہوتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ADMIRAL-KARAMBIR-SINGH,-PVS4S1B.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

 م ن۔وا ۔ن ا۔

U- 5923


(Release ID: 1596891) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi