وزارت دفاع

زمینی اور ہوائی پلیٹ فارموں سے دو براہموس میزائل کامیابی کے ساتھ داغے گئے

Posted On: 17 DEC 2019 7:05PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  17 دسمبر / ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) اور براہموس نے آج زمینی اور ہوائی پلیٹ فارموں سے مشترکہ طور پر دو براہموس میزائل کامیابی کے ساتھ داغے ہیں۔

            پہلا میزائل ایک زمینی موبائل لانچر سے داغا گیا، جس کے زیادہ تر پرزے جس میں میزائل، ایئر فریم، فیول مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں، گھریلو طور پر تیار کئے گئے تھے اور اسے ڈی آر ڈی او نے ڈیزائن کیا ہے۔

            داغا گیا دوسرا میزائل انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے ذریعہ سو۔ 30 ایم کے آئی کے پلیٹ فارم سے ایک سمندری نشانے پر داغا گیا۔

            محکمہ ڈیفنس آر اینڈ ڈی کے سیکریٹری اور چیئر مین، ڈی آر ڈی او، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس کامیاب ٹیسٹ کے لئے ڈی آر ڈی او، براہموس اور بھارتیہ فضائیہ کی ٹیموں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ براہموس کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر سدھیر مشرا، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری ڈائرکٹر ڈاکٹر دشرتھ رام اور ڈائرکٹر انٹیگریٹیڈ ٹیسٹ رینج ڈاکٹر بنوئے کمار داس اس ٹرائل کے دوران موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5904

 م۔ ر۔ر۔


(Release ID: 1596815) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Bengali