وزارت خزانہ

ایشئین ڈیولپمنٹ بینک،بھارت نے توانائی کی صلاحیت میں سرمایہ کاری کی توسیع کے لئے 250 ملین امریکی ڈالر کے قرض پر دستخط کئے

Posted On: 17 DEC 2019 6:08PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  17 دسمبر / ایشئین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے بھارت میں انرجی ایفی شینسی سروسز لمیٹیڈ (ای ای ایس ایل) یعنی توانائی میں سرمایہ کاری کی  صلاحیت کی توسیع کے لئے 16، دسمبر، 2019 کو 250 ملین امریکی ڈالر کے ایک قرض معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس سے زرعی، رہائشی اور ادارہ جاتی صارفین مستفید ہوں گے۔ مزید بر آں، کلین ٹیکنالوجی فنڈ (سی ٹی ایف) کی جانب سے اے ڈی بی کو 46 ملین امریکی ڈالر کی رقم فراہم کرائی جائے گی۔

            اس سے قبل 2016 میں اے ڈی بی نے سرکاری دائرہ کار کی توانائی خدمات سے متعلق کمپنی ای ای ایس ایل کو مانگ پر مبنی توانائی کی صلاحیت کے شعبے کے پروجیکٹ کے لئے 200 ملین امریکی ڈالر کا قرض فراہم کرایا ہے۔

            قرض کے اس معاہدے پر جناب سمیر کمار کھرے، ایڈیشنل سیکریٹری (فنڈ بینک اور اے ڈی بی)، بھارت میں وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور اور مسٹر کینی چی یو کو یاما، اے ڈی بی کے بھارت میں ریزیڈنٹ مسن کے کنٹری ڈائرکٹر نے ای ای ایس ایل کے لئے معاہدے پر دستخط کئے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5902

 م۔ ر۔ر۔



(Release ID: 1596814) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi