وزارت دفاع

سو۔ 30 ایم کے آئی ایئر کرافٹ سے براہموس میزائل کامیابی کے ساتھ داغا کیا

Posted On: 17 DEC 2019 7:03PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  17 دسمبر / بھارتیہ فضائیہ نے اپنے فرنٹ لائن سو۔ 30 ایم کے آئی جنگی ایئر کرافٹ سے براہموس میزائل کامیابی کے ساتھ داغا۔ ایئر کرافٹ سے میزائل کا داغا جانا سہل تھا اور اس نے اوڈیشہ کے ساحل پر منتخبہ نشانے پر براہ راست اور کامیاب وار کیا۔

            2.5 وزنی سپر سونک اور 300 کلو میٹر کی رفتار کی صلاحیت کے حامل براہموس میزائل کو براہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹیڈ (بی اے پی ایل) نے ڈیزائن اور ڈیولپ کیا ہے۔  بھارتیہ فضائیہ 22 نومبر، 2017 کو سمندری نشانے کو کے زمرے کے ٹرائی سونک کلاس سرفیس حملے والے میزائل کو کامیابی کے ساتھ داغ کر دنیا کی پہلی ایئر فورس بن گئی ہے ہے۔ اس کے بعد 22 نومبر، 2019 کو زمینی سطح کے نشانے پر یہ دوسرا میزائل کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔ آج کے ہتھیاروں سے لیس اس تیسرے میزائل کے داغے جانے سے سو۔ 30 ایم کے آئی ایئر کرافٹ پر لانچنگ کا ربط مکمل ہو گیا۔ سافٹ ویئر کا ڈیولپمنٹ اور ایئر کرافٹ کے ہتھیار کا ربط بھارتیہ فضائیہ کے انجینئروں نے انجام دیا ہے جبکہ ایچ ایل نے ایئر کرافٹ کی تکنیکی اور الیکٹریکل پیچیدہ اصلاحات انجام دی ہیں۔ بھارتیہ فضائیہ، ڈی آر ڈی او، بی اے پی ایل اور ایچ اے ایل کی ہم آہنگ کوششوں اور معاونت پر قوم کو فخر ہے۔

            بھارتیہ بحریہ کی مدد سے کامیاب براہموس میزائل کی فائرنگ عمل میں آئی ہے۔

            براہموس میزائل بھارتیہ فضائیہ کو تمام موسمی حالات میں، دن یا رات میں، سوئی کی نوک کے نشانے پر سطح آب یا سطح زمین پر کامیاب وار کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5903

 م۔ ر۔ر۔ .



(Release ID: 1596812) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Bengali