ارضیاتی سائنس کی وزارت

26 دسمبر کو سورج کا حلقہ دار گرہن

Posted On: 17 DEC 2019 3:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17/دسمبر۔26 دسمبر2019 کو سورج کا حلقہ دار گرہن( پانچ پوشا،1941 ساکا ایرا) ہوگا۔ ہندوستان سے حلقے دار  گرہن مرحلہ صبح کے وقت ملک کے جنوبی حصے ( کرناٹک ، کیرالہ اور تاملناڈو)کے ایک تنگ کوریڈور کے اندر کچھ مقامات سے طلو ع آفتاب کے بعد نظر آئے گا اور یہ ملک کے باقی حصے سے جزوی شمسی گرہن کے طورپر دیکھاجائے گا۔ گرہن کا حلقے دار مرحلے کا تنگ کوریڈور ملک کے جنوبی حصے سے کچھ مخصوص جگہوں جیسے کنیا نور، کوئمٹبور، کوزیک کوڈ، مدھورہی، منگلور، اوٹی، تروچیرا پلی وغیرہ سے گزرے گا۔ ہندوستان میں چاند کے ذریعہ سورج کی فراوانی چاند گرہن کے سب سے بڑے حلقہ دار گرہن کے مرحلے کا وقت  قریب93 فیصد ہوگا۔ جوں جوں  حلقے دارراہ سے ملک کے شمال اور جنوب کی طرف بڑھتا ہے، جزوی گرہن کی مدت میں کمی آتی ہے۔ چاندکے ذریعہ سورج کی فراوانی جزوی گرہن کے سب سے بڑے مرحلے کے وقت بنگلور میں تقریباً90 فیصد، چنئی میں85 فیصد، ممبئی میں 79 فیصد، کولکتہ میں45 فیصد، دہلی 45 فیصد، پٹنہ میں 42 فیصد، گوہاٹی میں33 فیصد، پورٹ پلیئر میں70 فیصد، سلچر میں 35 فیصد ہوگی۔

 زمین کو ایک مکمل مرحلے کے طور پر غور کرتے ہوئے چاندگرہن کا جزوی مرحلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 8.00 بجے سے شروع ہوگا۔ حلقہ دار مرحلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 9.06 بجکرشروع ہوگا۔ حلقہ دار مرحلہ 12.29 منٹ پر ختم ہوگا۔ جزوی مرحلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 1.36 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

سورج کا حلقہ دار گرہن خطہ استوا کے قریب شمالی  ہیمس فیئر میں ایک تنگ کوریڈور کے اندر نظر آتا ہے۔حلقہ دار راستہ سعودی عرب،قطر، اومان، یو اے ای ، ہندوستان، سری لنکا، ملائیشیا، سنگا پور، سوماترا اور بورنیو کے شمالی حصے سے گزرتا ہے۔ چاند کا  ظل خفیف سایہ جزوی گرہن پیدا کرتا ہے جو مشرق وسطی، شمالی مشرقی افریقہ، ایشیا کے علاوہ شمالی اور مشرقی روس، شمالی اور مغربی آسٹریلیا، سلیمان جزیرے پر محیط خطے میں نظر آتا ہے۔

اگلا شمسی گرہن 21 جون 2020 کو ہندوستان سے نظر آئے گا۔ یہ  ایک حلقہ دار شمسی گرہن ہوگا۔  حلقہ دار تنگ راستہ ہندوستان کے شمالی حصے سے گزرے گا۔ ملک کے باقی حصے سے یہ جزوی شمسی گرہن کے طورپر دیکھا جائے گا۔

ایک شمسی گرہن ایک نئے چاند کے دن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آتا ہے اور جب تینوں چیزیں ایک ساتھ ہوجاتی ہیں۔ ایک  حلقہ دار شمسی گرہن اس وقت ہوگا جب چاند کا   زاویہ دار ڈائی میٹر(قطر) سورج کے مقابلہ میں کم ہوجاتا ہے۔ تاکہ یہ پچھلے کو مکمل طور پر ڈھک نہیں سکے۔ اس کے نتیجے میں سورج کی ڈسک کا ایک ہالہ چاند کے آس پاس دکھائی دیتی ہے۔

 گرہن سورج کو ایک مختصر مدت کے لئے بھی   بغیر دوربین سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ کیونکہ اس سے آنکھوں کو مستقل طور سے نقصان ہوسکتا ہے اور ممکن ہے کہ اس وقت آنکھوں کی بینائی چلی جائے۔جب چاند سورج کے بیشتر حصے پر محیط ہوجائے۔ سورج گرہن کے مشاہدے کے لئے محفوظ تکنیک جیسے مائیلرار، بلیک پولیمر، شیڈ نمبر 14 کے ویلڈنگ کلاس جیسے مناسب فلٹر کااستعمال کرکے یا دوربین کے ذریعہ کسی سفید بورڈ پر سورج کی تصویر کا تخمینہ لگا کر مشاہدہ کیاجاسکتا ہے۔

تیار ریفرینس کے لئے ہندوستان میں کچھ مقامات کے مقامی حالات کے مطابق ٹیبل کے لئے یہاں کلک کریں۔

*********

 (م ن۔ ح    ا  ۔ر ض۔  )

U – 5889



(Release ID: 1596735) Visitor Counter : 81


Read this release in: Marathi , Hindi , English , Bengali