وزارت دفاع

کرگل سے کوہیما تک الٹرا میراتھن۔ گلوری رن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 DEC 2019 8:30PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  16 دسمبر / بھارتی فضائیہ کے ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی،نے 16 دسمبر، 2019 کو نئی دلّی کے ایئر فورس اسٹیشن میں ایئر فورس کے 25 فضائی جا نبازوں کو کے 2 کے الٹرا میراتھن۔ گلوری رن نامی  ایک منفرد پہل، کرگل سے کوہیما تک دوڑ کی مہم کے لئے تہنیت سے  سر فراز کیا۔ یہ تقریب 20 سال قبل کی فتح کرگل کی یاد میں منائی گئی جس کو  دراس سے 21 ستمبر، 2019 کو کرگل وار میموریل سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا تھا۔

            فضائی جا نبازوں نے پہاڑی راستوں،  ہموار میدانی راستوں، گھنی آبادی والے شہروں اور جنگلاتی علاقوں کو پار کرتے ہوئے ایک سو کلو میٹر یومیہ کے حساب سے 45 دن میں  4500 کلو میٹر طویل ’گلوری ٹارچ‘ پہنچانے کے چیلنج قبول کیا اور 06 نومبر، 2019 کو کوہیما، نا گا لینڈ پہنچے۔ اس مہم نے فضائی جانبازوں نے عمر اور جنس کی تفریق کے بغیر تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے پیڈیسٹرین سیفٹی یعنی پیدل چلنے والوں کی سلامتی کا خیال رکھنے  اور فٹ انڈیا موومنٹ  یعنی بھارت کے عوام کو چاق و چوبند رکھنے کے تئیں بیداری کا پیغام پھیلایا۔

            گلوری رن واریرس کے سلسلے میں جھنڈی دکھانے کی تقریب ایئر فورس اسٹیشن، نئی دلّْی میں سی اے ایس، آئی اے ایف کے ذریعہ وجے دوس کے موقع پر خواتین اور مرد حضرات کے اپنے شہیدوں اور فاتحین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی جاتی ہے جس میں بھارتی فضائیہ کا نعرہ  ’ٹچ دی اسکائی ود گلوری‘  ہو تا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5883

 م۔ ر۔ر۔


(ریلیز آئی ڈی: 1596704) وزیٹر کاؤنٹر : 119
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी