بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای کے لئے سود پر امداد سے متعلق اسکیم میں ترامیم کی منظوری


تبدیلیوں سے ایم ایس ایم ای شعبے کا مضبوط ہونا طے

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2019 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16/دسمبر۔بہت چھوٹی،چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتوں اور سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈ کری نے آج یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں ایم ایس ایم ای سے متعلق سود پر امداد کی اسکیم میں تبدیلیوں کو منظوری دی ہے۔ ان تبدیلیوں سے ایم ایس ایم ای کے شعبے کو تقویت اور رفتار کا ملنا طے ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نومبر 2018 کو  ایم ایس ایم ای سے متعلق سود پر امداد کی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ عملیاتی رہنما خطوط  میں کی گئیں ترامیم ان بینکوں اور قرض دینے والے اداروں سمیت متعدد حصے داروں کے ذریعہ پیش کی گئی تجاویز پر مبنی ہے جنہوں نے ان عملیاتی  مشکلات کو اجاگر کیا تھا جن سے اسکیم کے آسانی سے رول آؤٹ میں رکاوٹ پیش آرہی تھی۔

بہتری، ترامیم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. داخلی/ متوازی آڈیٹر سرٹیفکیٹ پر مبنی دعوؤوں کا تصفیہ اور 30 جون 2020 تک ایک بار آڈیٹر کی آئینی سرٹیفکیٹ کو پیش کرنا۔
  2. اہل اداروں کے ذریعہ کی گئی  نصف سال کے لئے متعدد قرعہ اندازیوں میں دعوؤوں کی  قبولیت۔
  3.  ادیوگ  آدھار نمبر(یو اے این) کی ضرورت جی ایس ٹی کے لئے اہل یونٹوں کے ساتھ فراہم کی گئی ہے۔یونٹ کو جی ایس ٹی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ یا تو انکم ٹیکس کا مستقل اکاؤنٹ نمبر جمع کرسکتا ہے۔ پین یا ان کے لون اکاؤنٹ کو متعلقہ اہل اداروں کے ذریعہ ایم ایس ایم ای کے طور پر درجہ بندی کرنا ضروری ہے۔
  4. 31 مارچ2019 کو ختم ہونے والی نصف سالانہ مدت کے لئے دعوؤوں کو جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اب 31 دسمبر 2019 تک توسیع کردی گئی ہے۔
  5. یو اے این کے بغیر کاروباری سرگرمیوں کو اہل بنا دیا گیا ہے۔
  6.  دعوی کی گئی رقم کا پچاس فیصد اہل اداروں( کم از کم وہ ادارے جن کاتعلق سرکاری بینکوں کےشعبوں سے ہے) کے ذریعہ جاری کیاجاسکتا ہے جو ان کے ذریعہ پیش کردہ اعداد وشمار، معلومات پر مبنی ہو۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈ کری نے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ اسکیم کے رہنماخطوط میں ترمیم اسکیم کے مقاصد کی تکمیل کا باعث بنے گی یعنی کم لاگت پر قرض تک رسائی کے ذریعہ ایم ایس ایم ای میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انہو  ں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایم ایس ایم ای شعبے میں قرض بڑھانے کے تئیں پرعزم ہے اور اس اسکیم پر عمل درآمد پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔تاکہ ایم ایس ایم ای کو حکومت کی طرف سے دو فیصد سود پر امداد کے ساتھ ایک کروڑ روپے تک اضافہ والا قرض مل سکے۔

*******

U – 5874


(रिलीज़ आईडी: 1596679) आगंतुक पटल : 110
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी