امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ آسٹریلیا

Posted On: 14 DEC 2019 4:06PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  15 دسمبر /صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سڈنی یونی ورسٹی کے تحت بھارت۔ آسٹریلیااشتراک صارفین تحفظ پروجیکٹ کے دوسرے دور میں حصہ لینے کے لئے آج آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوا۔

            1992 میں قائم آسٹریلیا۔ ابڈیا کونسل (اے آئی سی) اور حکومت ہند کے محکمہ صارفین امور کے فنڈ سے سڈنی یونی ورسٹی نے آسٹریلیا۔ انڈیا اشتراک صارفین تحفظ پروجیکٹ چلایاجا رہا ہے۔

            پروجیکٹ پر چار مراحل میں عمل کیا جائے گا جن میں نئی دلّی میں ورک شاپ اور گول میز کانفرنس (سڈنی یونی ورسٹی کے ذریعہ) جس  کے بعد بھارت سے ایک اعلیٰ سطحی وفد بھارت سے آسٹریلیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں بھارت سے  ایک فرد آسٹریلیائی مقابلہ اور صارفین کمیشن کے لئے آسٹریلیا جائے گا، چوتھے مرحلے میں سڈنی یونی ورسٹی کے ذریعہ نئی دلّی میں ایک ورک شاپ منعقد کی جائے گی۔

            آسٹریلیا کے لئے بھارتی وفد کے قائد وزیر مملکت راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کہا کہ ”وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں قوم کے صارفین کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس کیا گیا صارفین تحفظ ایکٹ 2019 تمام تجارتی بد عنوانیوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جبکہ بل پہلے ہی پارلیمنٹ سے پاس ہو چکا ہے، قواعد و ضوابط مرتب کئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.5863

 



(Release ID: 1596577) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Marathi