کامرس اور صنعت کی وزارتہ

موبائل فون کی درآمد

Posted On: 13 DEC 2019 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،13 دسمبر :کامرس اورصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ گذشتہ تین برسوں کے دوران ہندوستان کے ذریعہ درآمد شدہ ایکسیسریزسمیت موبائل فون کی تعداد اور قیمت کی تفصیل درج ذیل ہے :

(تعداد ہزاروں میں اورقیمت ملین امریکی ڈالرمیں )

آئی ٹی سی ایچ ایس

آئٹم کی تفصیل

2016-17

2017-18

2018-19

تعداد

قیمت

تعداد

قیمت

تعداد

قیمت

85171210

سیلیولرموبائل فون ۔پش بٹن ٹائپ

4856

48.00

37678

934.79

14753

399.96

85171290

سیلیولرموبائل فون ۔ دیگر(اسمارٹ فون)

70925

3739.95

52843

2602.50

12226

1216.51

میزان

75781

3787.95

90521

3537.29

26979

1616.41

ماخذ:ڈی جی سی آئی اینڈایس ، کولکاتہ

انڈیاسیلیولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن ( آئی سی ای اے ) کے مطابق ہندوستان نے تقریبا 260اکائیاں سب اسمبلی / پارٹس اور حصوں پرزوں سمیت  سیلیولرموبائل ہینڈسیٹ تیارکررہی ہیں ۔ زیادہ تربڑے برانڈز ( غیرملکی اورہندوستانی دونوں )نے پہلے ہی اپنی مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرلی ہیں یا قائم کررہے ہیں یا انھوں نے  ہندوستان میں کا م کرنے والی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ سروسیز ( ای ایم ایس ) کمپنیوں کو مینوفیکچرنگ کے لئے ذیلی ٹھیکہ دیاہے ۔ ملک میں موبائل ہینڈسیٹ مینوفیکچرنگ ایکوسسٹم کو فروغ دینے کے مقصد سے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان میں درج ذیل شامل ہیں :

(1)موبائل ہینڈسیٹ اور ان کی سب اسمبلی /پارٹس کی مینوفیکچرنگ کوفروغ دینے کے لئے معقول محصول ڈھانچہ اور مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام ( پی ایم پی ) ۔

(2)موبائل ہینڈسیٹ اور ان کی سب اسمبلی /پارٹس تیارکرنے والی یونٹیں ترمیم شدہ خصوصی ترغیب کے پیکج کی اسکیم ( ایم۔ایس آئی پی ایس ) کے تحت کیپکس فائدے حاصل کرنے کی اہل ہیں ، جس کے لئے درخواستیں 31دسمبر ، 2018 تک موصول کی گئیں ۔

( 3)موبائل سیٹ اور ان کی سب اسمبلی / پارٹس تیارکرنے کے لئے 100فیصد ایف ڈی آئی کی منظوری دی گئی ہے ۔

(4) موبائل ہینڈسیٹ تیارکرنے کے لئے خصوصی مشینوں کو صفربنیادی کسٹم ڈیوٹی ( بی سی ڈی ) پر درآمدکرنے کی منظوری دی گئی ۔

محصول کے ڈھانچے کو معقول بنانے کا کام ایک جاری رہنے والاعمل ہے۔ سیلیولرموبائل ہینڈ سیٹ سمیت الیکٹرانک اشیاکی گھریلومینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے محصول ڈھانچے کو معقول بنایاگیاہے ۔ سال 19-2018کے بجٹ میں سیلیولرموبائیل ہینڈ سیٹ پربی سی ڈی میں 15فیصد سے 20فیصد تک اضافہ کیاگیاتھا۔ فی الحال سیلیولرموبائل ہینڈسیٹ کی درآمد پر 20فیصد سے زیادہ بی سی ڈی میں اضافے کی کوئی تجویززیر غورنہیں ہے ۔

حکومت نے ملک کے اندرموبائل مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں :

(1) سیلیولرموبائل سیٹ اوران کی سب اسمبلی /پارٹس کی مینوفیکچرنگ میں گھریلوویلیوایڈیشن کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام ( پی ایم پی ) کا نوٹیفیکیشن جاری کیاگیاہے ۔ نتیجتاًہندوستان نے  تیزی سے اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرناشروع کردیاہے اور گذشتہ 4برسوں کے دوران ملک میں قابل قدر مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کی گئی ہیں ۔ موبائل ہینڈسیٹ اوران کے پارٹس /حصوں پرزوں کی مینوفیکچرنگ بہت تیزی سے ملک میں نصف تیاری ( ایس کے ڈی ) سے ملک میں مکمل تیاری ( سی کے ڈی ) کی سطح کی جانب سے تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اس سے گھریلوویلیوایڈیشن نے بتدریج اضافہ ہورہاہے ۔سیلیولرموبائل ہینڈسیٹ کاپروڈکشن جو کہ 15-2014میں محض 18900کروڑروپے ( 6کروڑیونٹ ) تھا سال 19-2018میں بڑھ کر 170ہزارکروڑروے ( 29کروڑیونٹ )ہوگیاہے ۔

(2)حکومت نے الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ ( ای ایس ڈی ایم ) کے لئے ہندوستان کو ایک عالمی مرکز بنانے اورعالمی سطح پر مسابقت کرنے کے واسطے سند کے لئے موافق ماحول تیارکرنے کے ویژن کے ساتھ 25فروری ، 2019کو الیکٹرانکس کے بارے میں قومی پالیسی 2019( این پی ای 2019) کا نوٹیفیکیشن جاری کیاہے ۔ حکومت این پی ای 2019کے تحت سال 2025تک 400بلین امریکی ڈالرکا کاروبارحاصل کرنے کے لئے الیکٹرانکس کی مکمل ویلیوچین میں گھریلومینوفیکچرنگ اور برآمدات کو فروغ دے رہی ہے ۔ اس میں 2025تک 1.0بلین موبائل ہینڈسیٹ کا  مقررہ نشانہ  پروڈکشن جس کی قیمت 190بلین امریکی ڈالر ہوگی ، شامل ہے ۔اس میں برآمدات کے لئے 110بلین امریکی ڈالر مالیت کے 600ملین موبائل ہینڈسیٹ  کانشانہ شامل ہے ۔

(3)الیکٹرانک مینوفیکچرنگ یونٹوں کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے واسطے مالیاتی امداد فراہم کرانے کے لئے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرس (ای ایم سی ) اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے ۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھرمیں 15ریاستوں میں  20گرین فیلڈ ای ایم سی اور تین کامن فیسلٹی سینٹرقائم کئے جانے کو منظوری دی گئی ہے ۔

 

( م ن ۔اگ ۔ ع آ)

 

U-5844

 

 

 

 



(Release ID: 1596458) Visitor Counter : 114


Read this release in: English