صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
روایتی طریقہ علاج میں تحقیق
Posted On:
13 DEC 2019 12:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13دسمبر 2019/ صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ وزارت آیوش کے تحت ایک خودمختار ادارے سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسیز (سی سی آ راے ایس) نے ہمالیہ خطے میں روایتی طریقہ علاج میں تحقیق کو فروغ دینے کی غرض سے 9انسٹی ٹیوٹ/سینٹرس قائم کئے ہیں۔ یہ انسٹی ٹیوٹ اور سینٹر جموں و کشمیر ،لداخ ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، آسام ،اروناچل پردیش ،سکم ، تریپورہ اور ناگالینڈ میں واقع ہیں۔
سی ایس آر اے سی کا نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سووا- رگپا (این آر آئی ایس آر) نام کا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لداخ کے لیہہ میں واقع ہے۔ زیر تبصرہ انسٹی ٹیوٹ نے 3 غضلاتی پروجیکٹ کئے ہیں اور ایک پروجیکٹ ٹرائبل ہیلتھ کیئر ریسرچ پروجیکٹ تھا جو حسب ذیل ہے۔
- سووا-رگپا اور آیوروید میں عام طور پر استعمال ہونے والی جڑی بوٹی کے تصویری رہنمائی سے متعلق ایک پروجیکٹ مکمل کیا ہے۔
- این آر آئی ایس آر، میں سووا-رگپا کی کلاسیکی ترکیب سے متعلق ترتیب اور دستاویز کاری سے متعلق ایک پروجیکٹ مقرر کیا ہے۔
- iii. ہمالیائی علاقوں میں ناپید ہوتے جارہی جڑی بوٹیوں اور بلند ترین علاقوں کے لئے ایلوپیتھی تیار کرنے سے متعلق ایک پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے۔
- iv. لیہہ اور کرگل میں سووا-رگپا ہیلتھ سینٹر میں قبائلی ذیلی منصوبے کے تحت قبائلی حفظان صحت ریسرچ پروڈکٹ کو مستحکم کیا جارہا ہے۔
حکومت ہند نے لداخ کے لیہہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا-رگپا کے قیام سے متعلق ایک تجویز کو 20 نومبر 2019 کو منظوری دے دی ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی سووا-رگپا کے علم اور بین شعبہ جاتی تحقیق کو فروغ دینے کی ذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س ۔ ج۔
U- 5830
(Release ID: 1596415)