صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملازمین پر منحصر والدین کو طبی سہولیات کی فراہمی

Posted On: 13 DEC 2019 12:47PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  13 دسمبر / صحت اور خاندانہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سنٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم (سی جی ایچ ایس) کے تحت طبی سہولیات حاصل کر نے کے لئے والدین کو مرکزی سرکاری ملازم پر منحصر ہو نا چاہئیے، اگر وہ حسب معمول ملازم کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور پنشن / کنبہ پنشن سمیت ان کے ماہانہ آمدنی مہنگائی بھتہ ملا کر 9ہزار روپئے سے تجاوز نہیں کرتی ہے۔ ساتھ ہی انحصار کی یہ شرط ریاستی حکومتوں کے پنشن یافتگان پر بھی نافذ ہوتی ہے۔

            پرائیویٹ شعبے کے ملازمین پر منحصر والدین کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) ایکٹ، 1948 کو ای ایس آئی (سنٹرل) رول، 1950 میں مہیا منحصر والدین کے لئے طبی سہولیات کے ساتھ پڑھا جائے مثلاً ایک ملازم جو کسی فیکٹری / کارخانے میں کام کرتا ہے، جہاں دس یا زائد ملازم کام کرتے ہیں اور فیکٹری یا کارخانہ  مذکورہ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے، اور 21 ہزار روپئے ماہانہ سے کم تنخواہ پا رہا ہے (معذور فرد کے لئے 25 ہزار روپئے) سے کم تنخواہ پاتا ہے۔ منحصر والدین کے لئے تمام ذرائع سے آمدنی کی کل حد 9 ہزار روپئے ماہانہ ہے۔ ای ایس آئی، مرکزی سرکاری ملازمین اور ان پر منحصر والدین پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5828 



(Release ID: 1596322) Visitor Counter : 222


Read this release in: English