جل شکتی وزارت

عالمی بینک نے اٹل بھو جل یوجنا کے لئے چھ ہزار کروڑ روپئے منظور کئے

Posted On: 12 DEC 2019 7:13PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی،  12 دسمبر / جل شکتی اور سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ عالمی بینک نے عوامی شراکت داری کے ساتھ زمینی پا نی کے وسائل کے پائیدار مینجمنٹ کے لئے مرکزی سیکٹر کی اسکیم اٹل بھو جل یوجنا (اے بی ایچ وائی) کے لئے چھ ہزار کروڑ روپئے کی رقم منظور کر لی ہے۔ یہ منظوری حکومت ہند اور عالمی بینک کے درمیان 50:50 کے تناسب کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

            یہ اسکیم زمینی پانی کے مینجمنٹ سے متعلق مختلف سرگرمیوں  مثلاً انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) اور پانی کا استعمال کنندگان کی ایسوسی ایشن، نگرانی اور زمینی پانی کے اعداد و شمار کے ترسیل، بجٹ سازی، گرام پنچایت وار پانی کے تحفظ کی منصوبہ بندی تیار کرنے میں عوامی شرکت کی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔

            اس اسکیم کے تحت گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہا راشٹر،  راجستھان اور اتر پردیش ریاستوں کے نامزد حد سے زیادہ استحصال شدہ اور پانی کی کم یابی کے شکار علاقوں میں کام کیا جائے گا۔ یہ ریاستیں زمینی پانی کے مینجمنٹ سے متعلق پہل قدمیوں پر عمل در آمد اور تجربے، ادارہ جاتی تیار ی، قانونی اور ریگو لیٹری ساز و سامان کے قیام، زمینی پانی کے استحصال اور سطح میں کمی کی بنیاد پر منتخب کی گئی ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔

U.5820



(Release ID: 1596299) Visitor Counter : 88


Read this release in: English