خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
اقوام متحدہ کےپائیدارترقیاتی مقاصد کے تحت خواتین اوربچوں کی ترقی کی صورت حال
Posted On:
12 DEC 2019 1:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،12 دسمبر :خواتین اوربچوں کی ترقی کی مرکزی وزیراسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ
پائیدارترقیاتی مقاصد ( ایس ڈی جی ) ایسے 17عالمی مقاصد اور 169متعلقہ نشانوں کی ایک جامع فہرست ہے ، جو ترقی کی اقتصادی سماجی اور ماحولیاتی جہتوں کو یکجاکرتی ہے ۔ ایس ڈی جیز ستمبر ،2015 میں اقوام متحدہ کی پائیدارترقی کی سربراہ کانفرنس میں ہندوستان سمیت 193ملکوں کے ذریعہ اختیارکئے گئے تھے جو کہ یکم جنوری ، 2016 سے نافذ ہوئے اور انھیں 2030کے اواخرتک حاصل کیاجاناہے ۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ایک قومی اشاریئے کا خاکہ ( این آئی ایف ) تیارکیاہے ، جس میں ایس ڈی جیز کے کام کاج کی نگرانی کے لئے مختلف وزارتوں کے مشورے سے ملک کے لئے مخصوص 306اشاریئے شامل ہیں ۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ایس ڈی جیز کی موجودہ حالت کاجائزہ لینے کے لینے این آئی ایف کی بنیادی رپورٹ تیارکی ہے ۔ جس میں ملک میں خواتین اوربچوں کی ترقی کی صورت حال کو بھی شامل کیاگیاہے ۔ یہ رپورٹ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی ویب سائٹ (www.mospi.gov.in) پردستیاب ہے ۔
ایس ڈی جیزکو حکومت ہند کے قومی ترقیاتی ایجنڈے میں شامل کیاگیاہے جن کومختلف ترقیاتی اسکیموں /پروگراموں کے ذریعہ نافذ کیاجارہاہے ۔ نیتی آیوگ نے مرکزی وزارتوں اور مرکزکے ذریعہ چلائی جانے والی اور مرکزی شعبے کی اسکیموں کے ساتھ ساتھ بڑے سرکاری اقدامات کے ساتھ تمام ایس ڈی جیز اور متعلقہ نشانوں کا خاکہ تیارکیاہے ۔ مرکزی وزارتیں ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیرانتظام خطوں کے تعاون سے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ کے ذریعہ 2030تک ایس ڈی جی کے نشانوں کو حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزارت نے اس سمت میں پالیسی کے نفاذ اور اسکیمیں شروع کرکے متعدد کوششیں کی ہیں ۔ اس وزارت کی اہم اسکیمیں درج ذیل ہیں :
(1) آگن واڑی سروسیزاسکیم بچوں کی ابتدائی عمرکی دیکھ بھال اورنشوونما کے لئے ایک منفرد پروگرام ہے ۔ اس میں 6خدمات کا ایک پیکج شامل ہے جن میں تکمیلی تغذیہ ،اسکول سے قبل کی غیررسمی تعلیم تغذیہ اور صحت کی تعلیم ، ٹیکہ کاری ، ہیلتھ چیک اپ اور ریفرل خدمات شامل ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان میں 6سال کی عمرتک کے بچے حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی مائیں شامل ہیں ۔
(2)پوشن ابھیان ( قومی تغذیہ مشن ) کامقصد چھوٹے بچوں میں ناقص تغذیہ /تغذیہ کی کمی ، خون کی کمی کو کم کرکے کمزوری ،تغذیے کے کمی ، خون کی کمی پیدائش کے وقت بچوں میں کم وزن ہونے کی سطح کو کم کرنا ہے ۔ ساتھ ہی اس کے تحت نوجوانوں لڑکیوں ، حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی ماوؤں پربھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
(3)پردھان منتری ماتر وندنایوجنا ( پی ایم ایم وی وائی ) یوجناکے تحت خصوصی شرائط پوری کرنے پر حمل کے دوران اور دودھ پلانے کی مدت کے دوران ڈی بی ٹی طریقہ کارسے حاملہ خواتین اوردودھ والی ماوؤں ( پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم ) کے بینک /ڈاک گھرکھاتے میں براہ راست تین قسطوں میں 5ہزارروپے کی نقد ترغیبی رقم فراہم کرائی جاتی ہے ۔
(4)لڑکیوں کے لئے اسکیم کا مقصد 11سے 14سال تک کی اسکول چھوڑ دینے والی لڑکیوں کو بااختیاربنانا، تغذیے ،زندگی سے متعلق ہنر اورگھریلو ہنر کے ذریعہ ان کی سماجی حیثیت کو بہتربناناہے ۔ اس اسکیم میں تغذیائی اور غیرتغذیائی عنصرشامل ہیں ، جن میں تغذیہ ، آئرن اور فولک ایسڈ تکمیلی غذا ، ہیلتھ چیک اپ اور ریفرل خدمت ، تغذیہ اور صحت کی تعلیم ،اسکول چھوڑ دینے والی لڑکیوں کو رسمی اسکولوں میں داخلہ دلاکر ، برج کورس /ہنرمندی کی تربیت ، زندگی سے متعلق ہنرکی تعلیم ، گھرکے بندوبست وغیرہ ، سرکاری خدمات تک رسائی کے بارے میں مشاورت /رہنمائی فراہم کراتے ہوئے انھیں قومی دھارے میں شامل کرناہے ۔
(5)قومی کریش اسکیم کے تحت کام کاجی خواتین کے 6ماہ سے 6سال تک کی عمرکے بچوں کودن میں دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کرائی جاتی ہیں ۔یہ سہولتیں ایک ماہ میں 26دن اور ایک دن میں ساڑھے سات گھنٹے فراہم کرائی جاتی ہیں ۔ بچوں کو تکمیلی تغذیہ ، بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال کی تعلیم اور صحت اور سونے کی سہولتیں بھی فراہم کرائی جاتی ہیں ۔
(6)بچوں کے تحفظ کی خدمات کی اسکیم کا مقصد مشکل حالات میں بچوں کی صحت اورتندرستی کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ ایسے حالات اور کاموں میں کمی لانا ہے جو کہ بچوں پرمظالم اوران کے استحصال ،ان کی نگہداشت میں کمی والدین کے ذریعہ بچوں کو چھوڑ دیئے جانے یا علیحدہ کردیئے جانے کا سبب بنتے ہیں ۔ اس اسکیم کامقصد بچوں کے جنسی استحصال سمیت کسی بھی استحصال سے بچوں کو بچانے کے طریقوں اور ذرائع کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے ۔
(7)مہیلاشکتی کیندراسکیم طالب علم رضاکاروں کی شمولیت کے ساتھ دیہی خواتین کو معاشرے کی سرگرمیوں میں شریک کراتے ہوئے بااختیاربنانے کاکام کرتی ہے ۔ یہ اسکیم مختلف سطحوں پرکام کرتی ہے ۔ قومی اورریاستی سطح پر خواتین سے متعلق معاملات میں متعلقہ حکومتوں کو تکنیکی امداد فراہم کرائی جاتی ہے ۔
(8)سوادھارگرہ اسکیم کا مقصد نامساعدحالات کی شکار ایسی خواتین کو مددفراہم کرانا ہے جنھیں بازآبادکاری کے لئے ادارہ جاتی امداد کی ضرورت ہے تاکہ وہ عزت کے ساتھ اپنی زندگی گذارسکیں ۔
(9)اجوّلا کمرشیل جنسی استحصال کے لئے خواتین اوربچوں کی تجارت کو روکنا ،اس تجارت کا شکارہونے والوں کو بچانااورانھیں تحفظ فراہم کرانا بنیادی سہولتیں فراہم کراتے ہوئے انھیں بازآبادکاری کی خدمات فراہم کرانا ، مظلومین کو ان کے خاندانوں اورمعاشرے میں دوبارہ شامل کرانے کی سہولت فراہم کرانا ، سرحدپار کے مظلومین کو ان کے ملکوں میں واپس پہنچانے کی سہولت فراہم کرانے والی ایک جامع اسکیم ہے ۔
(10)کام کاجی خواتین کے ہوسٹل کا مقصد کام کاجی خواتین کو محفوظ اور سستی رہائش فراہم کراناہے ۔ یہ ہوسٹل یہاں پررہنے والی خواتین کے بچوں کے لئے دن میں دیکھ بھال کی سہولت بھی فراہم کراتے ہیں ۔ یہ وزارت این جی اوز یاریاستی سرکاروں کے ذریعہ ایسے ہوسٹل قائم کئے جانے کے لئے مالی امداد فراہم کراتی ہے ۔
(11)بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ( بی بی بی پی) اسکیم تین وزارتوں یعنی خواتین وبچوں کی ترقی کی وزارت ، صحت وخاندانی بہبود کی وزارت اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی پہل ہے ، جس کا فوکس چنند ہ اضلاع میں بدلتی ہوئی ذہنیت ، کثیرشعبہ جاتی کارروائی ، لڑکیوں کی تعلیم میں تعاون اور وضع حمل سے قبل اور بچے کی پیدائش سے قبل تشخیص کی تکنیک ( پی سی اینڈپی این ڈی ٹی ) قانون کے موثرنفاذ کے لئے بیداری پھیلانے اور ان حمایت کی مہم چلانے پرہے ۔ اس اسکیم کے مخصوص مقاصد میں حمل کے دوران بچے کے جنس کی صنفی تعصب میں مبنی جانچ کو روکنا ، بچیوں کے بچے رہنے اورتحفظ کو یقینی بنا نا اورلڑکیوں کی تعلیم اورمعاشرے میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا شامل ہیں ۔
(12)ون اسٹاپ سینٹر( او ایس سی ) تشدد سے متاثرہ خواتین کو متعدد مربوط خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کراتاہے جن میں پولیس، میڈیکل، قانونی ، نفسیاتی مدد اور غیرمستقل پناہ گاہ شامل ہیں ۔ اس اسکیم کو فنڈ نربھیا فنڈ سے فراہم کرایاجاتاہے ۔
(13)خواتین ہیلپ لائن یہ اسکیم یکم اپریل ، 2015سے ایک یونیفارم نمبر ( 181) کے ذریعہ ملک بھرمیں تشدد سے متاثرہ خواتین کو سرکاری اسکیموں /پروگراموں سے متعلق ریفرل اورمعلومات کے ذریعہ 24گھنٹے ایمرجنسی اورغیرایمرجنسی جواب فراہم کراتی ہے ۔
***************
( م ن ۔اگ ۔ ع آ)
U-5799
(Release ID: 1596272)
Visitor Counter : 94