کامرس اور صنعت کی وزارتہ
قومی لوجسٹکس پالیسی
Posted On:
11 DEC 2019 4:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍دسمبر:کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مجوزہ پالیسی کا وژن صنعتی ٹیکنالوجی، عمل اور ہنر مند افرادی قوت کا بہترین فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مربوط، ہموار، قابل اعتماد، سبز، پائیدار اور لاگت سے مؤثر لاجسٹک نیٹ ورک کے ذریعہ ملک کی معاشی نمواور کاروباری مسابقت کو آگے بڑھانا ہے۔
اگرچہ، ہندوستان کے لئے رسد لاگت کا سرکاری طورپر کوئی تخمینہ نہیں ہے، لیکن کچھ نجی اداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ لاجسٹک لاگت جی ڈی پی کا 13 سے 14 فیصد ہے۔ مجوزہ پالیسی کا مقصد اسے کم کرکے جی ڈی پی کے 9-10فیصد تک رکھنا ہے۔
********
م ن۔ش ت۔ن
U: 5748
(Release ID: 1596013)
Visitor Counter : 82