کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اِسٹارٹ اَپس کو فراہم کرائی جانے والی رعایات

Posted On: 11 DEC 2019 1:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 11 دسمبر / تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ  اِسٹارٹ اَپس انڈیا پہل قدمی کے تحت  منظور شدہ اسٹارٹ اَپس   اداروں کو  آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت رعایت فراہم کی گئی ہے ۔

          اسٹارٹ اَپس  کے لئے سرمایہ کی فراہمی کے سلسلے میں کابینہ نے اپنی منظوری دی تھی اور اس سلسلے میں ماہ جون ، 2016 ء میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ  کے محکمے  ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے  بھارتی اسٹارٹ اَپس ایکو نظام کو  از حد درکار حمایت اور امداد فراہم کرنے کی غرض سے 10000 کروڑ روپئے  کا  فنڈ فراہم کیا تھا تاکہ یہ اسٹارٹ اَپس گھریلو  پونجی تک رسائی حاصل کر سکیں ۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد  اختراع پر مبنی  صنعت کاری کو فروغ دینا اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے ۔  اسٹارٹ اَپس کے لئے  مساوی سرمایہ جیسے  وسائل کی بہم رسانی  بھی اس کے تحت شامل ہے ۔  مذکورہ فنڈ  براہ راست اسٹارٹ اَپس میں سرمایہ کاری نہیں کرتا بلکہ   سیبی کے تحت درج رجسٹرڈ متبادل  سرمایہ کاری فنڈ  کو پونجی فراہم کرتا ہے ، جسے  ڈاٹر فنڈ کے نام سے جانا جاتا ہے ، جو اپنے طور پر  ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹارٹ اَپس میں مساوی سرمایہ حصص اور مساوی سرمایہ حصص سے مربوط تمسکات کے ذریعے سرمایہ کاری کرتا ہے ۔  سِڈبی کو اِس فنڈ کے انتظام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، جو اپنے طور پر   پونجی کی فراہمی اور تقسیم کے سلسلے میں  معقول ڈاٹر فنڈ کے لئے انتخاب کرتا ہے ۔

          21 نومبر ، 2019 ء تک سڈبی نے  سیبی کے تحت  درج رجسٹرڈ متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے سلسلے میں 3123.20 کروڑ روپئے  کی رقم  کی فراہمی کی ہے ۔  اس فنڈ کے تحت  25728 کروڑ روپئے کا سرمایہ فراہم ہوا ہے ۔  اسٹارٹ اَپس کے لئے 695.94 کروڑ روپئے  فراہم کرائے گئے ہیں ۔ 279 اسٹارٹ اَپس میں  2669.83 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ ایف ایف ایس کے تحت فنڈ کی تقسیم کے سلسلے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کوئی تجویز نہیں ہے ۔   

 

 

ریاست / مرکز کے زیرِ انتظام علاقے

اِسٹارٹ اَپس  کی تعداد

ملازمین کی تعداد ( از خود رپورٹ دینے والے )

مہاراشٹر

4443

52847

کرناٹک

3444

46462

دلّی

3001

34489

اتر پردیش

1926

20193

ہریانہ

1335

19446

تلنگانہ

1320

18725

گجرات

1238

18087

تمل ناڈو

1207

15506

کیرلا

1072

9776

مغربی بنگال

710

7647

راجستھان

680

8368

مدھیہ پردیش

679

7467

اڈیشہ

423

5005

آندھرا پردیش

396

4325

بہار

334

3228

چھتیس گڑھ

310

2838

جھار کھنڈ

198

1330

اترا کھنڈ

194

1814

پنجاب

177

2100

آسا م

155

1910

جموں و کشمیر

99

935

گوا

93

796

چنڈی گڑھ

80

876

ہماچل پردیش

50

626

پانڈیچری

26

298

منی پور

15

124

انڈمان اور نکوبار جزائر

10

64

تری پورہ

10

303

میگھالیہ

8

41

ناگا لینڈ

7

41

دادر اور نگر حویلی

5

134

اروناچل پردیش

4

22

میزورم

3

50

سکم

3

12

دمن اور دیو

2

5

 

 

۔ ۔  ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ع ا )

 

 U. No. 5745

 


(Release ID: 1595982) Visitor Counter : 101


Read this release in: English