وزارت دفاع

‘ میک ’ زمرے کے تحت پروگرام

Posted On: 11 DEC 2019 3:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 11 دسمبر / رکشا راجیہ منتری  جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں  کرنل راجیہ وردھن راٹھور  کے  سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزارتِ دفاع کے ذریعے  میدانِ جنگ کے انتظام سے متعلق نظام  ( بی ایم ایس  ) ، تدبیری مواصلاتی نظام ( ٹی سی ایس )  ، فیوچرسٹک  انفینٹری کومبیٹ  وہیکل  ( ایف آئی سی وی )  اپنائے گئے ہیں  اور ان کی کیفیت  درج ذیل ہے :

  1. میدانِ جنگ انتظام نظام ( بی ایم ایس ) ۔ یہ پروجیکٹ  نومبر ، 2018 ء میں مکمل ہو چکا ہے ۔
  2. تدبیری مواصلاتی نظام ( ٹی سی ایس ) ۔ دو ترقیاتی ایجنسیوں کو  اس کے پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
  3. فیوچرسٹک انفینٹری کومبیٹ  وہیکل  ( ایف آئی سی وی )  ڈی اے  کے سلسلے میں منتخب نہیں کی جا سکیں کیونکہ  اس سلسلے میں مالی اور تکنیکی کسوٹی کو  انتخابی عمل کے سلسلے میں  فرسودہ پایا گیا ۔ 

چونکہ  ‘ میک ’ کے تحت کوئی پروجیکٹ منظور نہیں ہوا ہے ۔ لہٰذا ، نجی اور سرکاری  دفاعی صنعتوں کے ذریعے سرمایہ کاری کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ۔

بھارتی دفاعی دستوں کے لئے دفاعی حصولیابیوں کا انحصار   آپریشن ضروریات اور  پیش کی گئی  ضروریات  کے مطابق کیا جاتا ہے تاکہ بھارتی دفاعی  افواج کو   سلامتی کی تمام تر چنوتیوں کے منظر نامے کو ذہن میں رکھتے ہوئے مستعد رکھا جا سکے ۔

 

 

۔ ۔  ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ع ا )

 

 U. No. 5743

 



(Release ID: 1595979) Visitor Counter : 99


Read this release in: English