کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ای – کامرس تجارتی ماڈل

Posted On: 11 DEC 2019 1:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 11 دسمبر / تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ  ای – کامرس کمپنیوں کو مختلف  قواعد و ضوابط کی پابندی کرنی پڑتی ہے  کیونکہ ای – کامرس اپنی نوعیت کے لحاظ سے   ہر معاملے میں  مختلف النوع حیثیت  کا حامل  شعبہ ہے ۔ لہٰذا ، اس سے متعلق مختلف قوانین اور ضوابط موجودہ ای – کامرس سرگرمیوں پر احاطہ کرتے ہیں ، جن میں سے کچھ کا تعلق انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 سے بھی ہے ۔  ساتھ ہی ساتھ صارفین کے تحفظ سے متعلق ایکٹ  ، 1986 ، اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ایکٹ ، 2000 ، غیر ملکی زر مبادلہ انتظام ایکٹ  ،2000 ، ادائیگی اور تصفیہ نظام ایکٹ ، 2007 ، کمپنیز ایکٹ ، 2013 اور گڈس اینڈ سروسز ایکٹ سے متعلق قوانین بھی  اس سے متعلق ہیں ۔

          صنعت اور داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے  ( ڈی پی آئی آئی ٹی )  نے  اپنے  2016 ء کے پریس نوٹ نمبر  3 کے ذریعے  29 مارچ ، 2016 ء کو ایف ڈی آئی کے سلسلے میں ای – کامرس کے رہنما خطوط منظرِ عام پر پیش کئے تھے ۔  تاہم ،  ای – کامرس سے متعلق کمپنیوں  کے خلاف  یہ الزامات عائد کئے گئے تھے کہ 2016 ء کے پریس نوٹ نمبر 3 میں ، جو ضوابط مقرر کئے گئے ہیں ،  مارکیٹ پلیسوں میں ، اُن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔  ای – کامرس کے شعبے میں  غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پالیسی کے سلسلے میں مزید وضاحت اور شفافیت کے لئے  ڈی پی آئی آئی ٹی نے  26 دسمبر ، 2018 ء  کو پریس نوٹ نمبر 2 ( 2018 ) جاری کیا تھا ۔  2 ( 2018 ) کے مزکورہ پریس نوٹ کی رُو سے حکومت نے  پالیسی پر  لفظ بہ لفظ بہتر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ، اِس میں پالیسی سے متعلق تجاویز  کو دہرایا ہے ۔ مزید براں ،    2 ( 2018 کے پریس نوٹ  کی شق ( ix) کے مطابق ای – کامرس سے جڑے ہوئے ادارے ، جو مارکیٹ پلیس فراہم کراتے ہیں ، اُن کے لازم ہو گا کہ وہ گڈس یا سروسز کی فروخت کی قیمت  کے سلسلے میں  براہ راست یا بالواسطہ طور پر اثر انداز نہں ہوں گے اور اس عمل سے قطعی طور پر علیحدہ رہیں گے ۔  خدمات کی فراہمی  ای – کامرس مارکیٹ پلیس کے اداروں کے ذریعے کی جائے گی ، جس کے تحت  ای – کامرس مارکیٹ پلیس کا ادارہ  براہ راست یا بالواسطہ طور پر شریک ہو گا  یا اُس پر مشترکہ طور پر  کنٹرول رکھے گا اور یہ تمام تر عمل  شفاف اور غیر تفریق پر مبنی عمل  کے تابع ہو گا ۔ اس طرح کی خدمات میں دیگر خدمات بھی شامل ہوں گی ۔  تاہم ، یہ  ذخیرہ کرنے ، لاجسٹکس ، مارکیٹنگ  ، ادائیگی وغیرہ سے متعلق امور تک محدود نہیں ہوں گی ۔  خریداروں کو  مارکیٹ پلیس اداروں کے ذریعے  گروپ کمپنیوں کے ذریعے  ، جو کیش بیک فراہم کرایا جائے گا ، وہ  شفاف اور   غیر تفریق والا ہو گا ۔   اس شق  کا مقصد  ایسی خدمات کی فراہمی کی وضاحت  ہے ،  جو کسی بھی فروخت کار کو ، اُن شرطوں پر فراہم کرائی جائے گی ، جو کسی دیگر فروخت کار کو ، انہیں حالات  میں فراہم نہ کرائی گئی ہو ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اسے  غیر مناسب اور مبنی بر تفریق سمجھا جائے گا ۔

 

 

۔ ۔  ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ع ا )

 

 U. No. 5744

 



(Release ID: 1595977) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Bengali