وزارت دفاع
ٹینک شکن میزائل کی خریداری
Posted On:
11 DEC 2019 3:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11دسمبر، دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پدنائک نے آج لوک سبھا میں ایک ممبر سی این امادُرئی کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اسرائیل سے ٹینک شکن اسپائک میزائل کی خریداری کے لئے آرڈردے دیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی آپریشنل ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مناسب تعداد میں میزائل اور اس سے جڑا نظام خریداگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپائک لمبی دوری کا ٹینک شکن گائڈیڈ میزائل نظام ایک پورٹیبل چوتھے زمرے کا نظام ہے، جو فائراینڈ فارگیٹ اور فائر دونوں میں اپنے نشانے لگا سکتا ہے۔ اس کی خریداری سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ دن اور رات دونوں وقت میں اپنے نشانے پر پورا اترسکتا ہے۔یہ میزائل حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ٹینک کواپنے نشانے پر لینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسرائیل، جرمنی ، اسپین ایسے ممالک ہیں، جو اسپائک لانگ رینج کے اینٹی ٹینک شکن گائڈیڈ میزائل نظام کا استعمال کرتے ہیں۔چین نے تیسری جنریشن کا اینٹی ٹینک گائڈیڈ میزائل نظام تیار کیا ہے، جبکہ پاکستان کے پاس ابھی اس طرح کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔
****
( م ن ۔ح ا۔ ک ا)
U-5734
(Release ID: 1595939)
Visitor Counter : 178