وزارت دفاع
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ ہال کے ذریعہ اسٹریٹجک الیکٹرانکس فیکٹری
Posted On:
11 DEC 2019 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11دسمبر، کیرالہ کےکاسرگوڑ میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ہال)کی اسٹریٹجک الیکٹرانکس فیکٹری اس لئے قائم کی گئی ہے تاکہ وہاں مختلف طرز کے ایئربارن کمپیوٹرس کی اسمبلنگ، ٹیسٹنگ، مرمت اور مینوفیکچرنگ کی جا سکے۔ دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پدنائک نے آج لوک سبھا میں جناب راج موہن اُنی تھنن کو تحریری جواب میں بتایا کہ 2008 میں کاسرگوڑ میں اسٹریٹجک الیکٹرانکس فیکٹری کی تنصیب کے قیام کے لئے 67کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس میں سے 66.31کروڑروپے اب تک خرچ کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹجک الیکٹرانکس فیکٹری نے اب تک مختلف طرز کے جنگی طیارے کے لئے مشن کمپیوٹرس، رڈارکمپیوٹرس ، ڈسپلےپروسیسرس کی طرح 1210ایئربارن کمپیوٹرس خریدے اور 2237کی مرمت کی۔
****
( م ن ۔ح ا۔ ک ا)
U- 5732
(Release ID: 1595935)
Visitor Counter : 87