ریلوے کی وزارت

اے سی-III ٹائر مسافر ڈبے

प्रविष्टि तिथि: 11 DEC 2019 4:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍دسمبر،ریلوے اور تجارت وصنعت کے مرکزی  وزیر جناب پیوش گوئل نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ  انڈین ریلویز کے  31 ،مارچ  2019 تک  سرگرم  اے سی  تھری ٹائر  مسافر ڈبوں کی کل تعداد  7 ہزار 329 تھی ۔

اے سی تھری ٹائر مسافر ڈبے سمیت  ریل گاڑیوں میں  مسافر ڈبوں کی تعداد کی ترکیب کا انحصار  منجملہ  دیگر باتون کے  ٹریفک کے  طور طریقے  ، ریل گاڑیوں کے نظام الاوقات وغیر ہ جیسے اسباب پر ہوتا ہے۔ مزید بر آں غیر ریزرو ریل گاڑیوں جیسے  انتودیہ  ایکسپریس ریل گاڑی ، دن کے وقت چلنے والی انٹر سٹی ریل گاڑیوں، شتابدی ایکسپریس ریل گاڑیوں وغیرہ  میں  کثیر تعداد میں ریل گاڑیوں کی ترکیب  میں  اے سی تھری ٹائر  کو شامل نہیں کیا جاتا ہے۔

انڈین ریلویز کی پیداواری  اکائیوں کے ذریعے  تیار کئے گئے  اے سی تھری ٹائر مسافر ڈبوں کی تعداد حسب ذیل ہے:

سال

اے سی تھرڈ ٹائر مسافر ڈبوں کی تعداد

2014-15

488

2015-16

597

2016-17

534

2017-18

589

2018-19

885

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران  اے سی  تھری ٹائر مسافر ڈبوں کی پیداوار کو بڑھایا گیا ہے، جس کا اظہار درج بالا گوشوارے سے ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-س ش- ق ر)

U-5738


(रिलीज़ आईडी: 1595924) आगंतुक पटल : 92
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English