کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ای- کامرس کمپنیوں کے ذریعے دھوکہ دہی

Posted On: 11 DEC 2019 1:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍دسمبر،کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے  آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ  صارفین کے تحفظ کا قانون 1986  صارفین کے مفادات  کا بہتر  طور پر تحفظ کرنے  کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔ اس میں تمام  خدمات اور سامان  کے علاوہ  ای – کامرس  سمیت  لین دین کے  تمام طریقہ کار  کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ قانون کی شق کے تحت  ایک سہ رُخی   کواسی جوڈیشل میکنزم ، جسے کنزیومر فورا بھی  کہا جاتا ہے، جہاں صارف  تجارت کے غیر منصفانہ  طور طریقوں ، نیز  ای – کامرس کے خلاف  شکایت درج کرسکتا ہے ، فراہم کیا گیا ہے۔ نیشنل کنزیومر  ہیلپ لائن میں  ای – کامرس پلیٹ فارم کے تحت  درج کئے گئے دھوکہ دہی والے  ڈاک کیٹس کی  مالی سال کے اعتبار سے تعداد  حسب ذیل ہیں:

مالی سال

 فراڈ آن لائن شاپنگ کیسس

12 اگست 2016 -  مارچ 17

977

اپریل 2017 – مارچ 18

2, 441

اپریل 2018 – مارچ 19

4,955

اپریل 2019 – نومبر 19

5,620

میزان

13,993

 اگست 2016 سے  پورٹل : www.consumerhelpline.gov.in تیار کیا گیا ہے  تاکہ صارفین کی شکایت  کو درج کرنے کے لئے  انہیں ایک پلیٹ فارم تیار کیا جاسکے۔ مزید یہ  کہ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن این سی یچ  نے کچھ کمپنیوں کے ساتھ  اشتراک کیا ہے تاکہ  ان کے گاہک کی شکایتوں کا ازالہ کیا جاسکے۔ یہ شکایتوں کے ازالے  کا ایک متبادل طریقہ ہے اور ان کمپنیوں کی طرف سے اٹھایا گیا ایک مکمل  رضا کارانہ اقدام ہے۔

 این سی ایچ  صا رفین کو  مشورہ دیتی ہے کہ اگر  کوئی کمپنی  کا پتہ نہ لگ سکے تو  وہ  ایف آئی آر  درج کراسکتے ہیں یا  پولیس شکایت  کرسکتے ہیں یا سائبر سیل  پر  شکایت کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ح ا- ق ر)

U-5726



(Release ID: 1595922) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Bengali