وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

راشٹریہ گوکل مشن

Posted On: 10 DEC 2019 7:01PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیوکمار بالیان نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے راشٹریہ گوکل مشن دسمبر 2014 میں شروع کیا تھا۔ جس کا مقصد  مویشیوں کی افزائش ،ان کے بچاؤ اور ان کی نسل کی تازہ کاری اور دودھ کی مصنوعات کی تیاری میں اضافہ اور مویشیوں کی پیداواریت میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ دودھ کی پیداوار کو کسانوں کے لیے مزید منافع بخش بنایا جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت سرمایہ کی تخصیص اور اخراجات کی سالانہ وار تفصیل حسب ذیل ہے۔

مالیہ کاری

روپے کروڑمیں

2014-15

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

میزان

سرمائے کی تخصیص

159.40

81.77

119.5

190

750.5

302

1603.17

اخراجات

159.02

81.76

118.75

187.64

750.44

253.58*

1551.19

*ستمبر 2019 تک کے اخراجات

 

پروجیکٹ کی منظور شدہ اکائی وار  مالیت اور جاری کیا گیا سرمایہ ذیل کے  ٹیبل میں درج ہے۔

نمبر شمار

اسکیم کی اکائیاں

پروجیکٹ کی منظور شدہ مالیت

(روپیہ کروڑ میں)

جاری کیا گیا سرمایہ

 (روپیہ کروڑ میں)

1

کل ہند احاطہ کاری کی توسیع

1755.56

711.73

2

جنین کی منتقلی  کی ٹیکنالوجی اور وٹرو فرٹلازیشن  لیپس کا قیام  

168.14

139.59

3.

مرکز مہارت کا قیام

63.80

38.52

4

بہتر صنفی خصوصیت کے لحاظ سے منتخبہ مادہ تولید کے فراہمی کی سہولت

522.50

208.03

5

کوکل گاؤں کا قیام

207.62

96.06

6

پشو سنجیونی

123.03

88.81

7

کرشی کلیان ابھیان

 (کے کے اے)

62.74

62.74

8.

ملک گیر پروگرام

293.88

205.71

 

میزان

3197.27

1551.19

 

واضح ہو کہ راشٹریہ گوکل مشن کی عمل آوری میں کوئی تاخیر نہیں کی جاتی اور اسکیم میں تخصیص کے مطابق بروقت سرمایہ  فراہم کرایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-5719



(Release ID: 1595861) Visitor Counter : 73


Read this release in: English