وزارت دفاع

بحری اسلحہ نظام  - نو آرمس  - 19 سے متعلق  بین الاقوامی سیمینار اور  نمائش  کا تمہیدی  خاکہ

Posted On: 10 DEC 2019 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 دسمبر / ‘‘ میک اِن انڈیا  - جنگ کا زمرہ : مواقع اور لوازمات ’’ کے مرکزی خیال کے ساتھ   بحری  اسلحہ نظام  ‘ این اے وی اے آر ایم ایس – 19 ’ سے متعلق  چوتھا بین الاقوامی   سیمینار اور  نمائش   12- 13 دسمبر ، 2019 ء کو نئی دلّی کے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹیڈیز اینڈ اینالائسس   ، ڈیولپمنٹ انکلیو میں منعقد ہو رہا ہے ۔   یہ دو روزہ پروگرام  پانچ ابتدائی اجلاسوں پر  محیط ہے ، جس میں  بحری اسلحہ نظام  سے متعلق خیالات  کے تبادلے   ، بیداری پیدا کرنے اور    ہندوستانی / بین الاقوامی دفاعی صنعت کے لئے ابھرتے ہوئے مواقع کی شناخت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔  

این اے وی اے آر ایم ایس بحری  اسلحہ  کے  بندوبست کی مدت میں  تمام  شرکاء کو مدعو کرنے کے لئے ملک میں بحری  اسلحہ نظام سے متعلق بین الاقوامی سیمینار   اور نمائش کا انعقاد ہو گا ، جو تمام شرکاء کو اپنے خیالات اور تشویشات کے تبادلے کے لئے مشترکہ پلیٹ فراہم کرے گا ۔

          عزت مآب  وزیر دفاع  جناب   راج ناتھ سنگھ  12 دسمبر ، 2019 ء کو افتتاحی اجلاس کے دوران  سامعین سے خطاب کریں گے  اور وہ اس موقع پر نمائش کا بھی افتتاح کریں گے ۔  این اے وی اے آر ایم ایس کی گذشتہ پانچ  تقریبات  2007 ء ، 2010 ء اور 2013 ء میں منعقد ہوئی تھیں ، جس میں صنعت ، وزارتِ دفاع ، ڈی آر ڈی او اور یوزرس  کے ذریعے  بہت زیادہ جوش و خروش اور  سرگرم شراکت دیکھی گئی ۔

          ہندوستان کا  اہم  بحری کردار  اور جغرافیائی طور پر اہم محل وقوع ، وہ دو اسباب ہیں ، جو  بحیثیت ایک ملک کے اُس کی ترقی  اور تہذیب کے  طور پر   اِس کے ارتقاء  کی وضاحت کرتے ہیں ۔ ہندوستانی بحریہ آج ہندوستان کی  سمندری طاقت  کے اصولوں پر قائم ہے اور   اپنے  سمندری محاذ میں ملک کی   سکیورٹی  اور قومی مفادات کے تحفظ اور اس کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے ۔  گذشتہ برسوں کے دوران تبدیل ہوتے ہوئے  جغرافیائی  -  معاشی  اور جغرائی – دفاعی حالات  میں  رد عمل کے معاملےمیں اس کی ذمہ داریوں  میں   توسیع بھی ہوئی ہے ۔  یہ کردار  اسلحہ کے نظام   کے وسیع  فہرست کے متقاضی ہیں  ، جو  ہندوستان کی سکیورٹی اور اسے لاحق خطرات   سے نمٹنے  کے لئے ضروری ہے ۔

          آج ، بحریہ  خطے میں سمندری تحفظ اور قومی تعمیر میں وسیع کردار ادا کر سکتی ہے ۔  دفاعی  اخراجات کو  ترقی  میں سرمایہ کاری کے ارادے سے ہندوستانی بحریہ   ، اندرونِ ملک دفاعی مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے اور اس شعبے میں خود کفالت   کے حصول کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے ۔   میک اِن انڈیا پہل  ،  دفاعی صنعتی کاریڈور کے قیام    ، ہندوستانی صنعتوں کے لئے دفاعی ٹسٹ  تک رسائی     ، حکومتِ ہند  کے اہم پروگرام ہیں ۔ ان اقدامات کا مقصد  ہندوستان کی صنعتوں کو   گھریلو کے علاوہ ، عالمی  میدان میں  غیر ملکی  اصل آلات کے مینو فیکچرر اور ڈی آر ڈی او کے ساتھ دفاعی شراکت داری    کا موقع فراہم کرتا ہے ، جس کا مقصد  ‘‘ جنگ  ’’ زمرے میں  وسیع ٹیکنا لوجی کی ضروریات  پوری کرنے کا موقع حاصل کرنا ہے ۔

          این اے وی اے آر ایم ایس ، 2019 ء کا پہلا اجلاس  ہندوستانی بحریہ  کے مقررین   کے ساتھ  دو روزہ سیمینار کے لئے   پلیٹ فارم مہیا کرے گا ، جو ہندوستانی  بحری اسلحہ  نظام   - 2030 ء میں صنعت کے لئے  یعنی  تینوں شعبوں  زمین ، فضاء اور زیرِ آب کے لئے مواقع فراہم کرے گا ۔ کانفرنس کا دوسرا اجلاس   یوزر  اور  انڈسٹری  کی ضرورتوں اور تشویشات پر مبنی ہو گا ، جو یوزر اور صنعت کو اپنی متعلقہ ضرورتوں اور تشویشات     ، جو پالیسی / مسائل کے علاوہ ، ماحول   سے متعلق ہیں ،  ان پر اظہارِ خیال کا موقع فراہم کرے گا اور تمام شرکاء کے لئے یوزر اور صنعت کی صلاحیتوں  سے متعلق   توقعات    کے درمیان فاصلے کے دور کرے گا ۔   تیسرے اجلاس میں ‘‘ بحری اسلحہ نظام  - حالیہ رجحان اور  اَپ گریڈ اور اَپ کِیپ  ٹیکنالوجی ’ پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

 

 5702U. No.

 



(Release ID: 1595811) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi