زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
فصلوں میں اینٹی بائیوٹکس
Posted On:
10 DEC 2019 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10 دسمبر : زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومرنے ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ایروفنگن ،کاسوگامائی سن ، ویلیڈامائی سن اوراسٹریپٹومائی سن +ٹیٹراسائکلن کمبی نیشن اینٹوبائیوٹکس ہیں ، جو پودوں میں کچھ فنگل اور بیکٹریل بیماریوں کامقابلہ کرنے کے لئے پیسٹی سائیڈ کے طورپر استعمال کے واسطے انسیکٹی سائڈایکٹ ،1968کے تحت درج کی گئی ہیں ۔
مذکورہ پیسٹی سائیڈ کے استعمال کو انسیکٹی سائڈایکٹ 1968کے تحت منضبط کیاگیاہے اوراس کے تحت ضابطے تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ پیسٹی سائڈرجسٹرکرتے ہوئے لیبل اور لیف لیٹس ( پتیاں ) بھی منظورکی گئی ہیں جن میں ڈوز کی شرح ، استعمال کے بارے میں ہدایات، کیمیکل کمپوزیشن ، زہریلے ہونے کاپہلو استعمال کے لئے احتیاط اور پیکیجنگ کی ہدایات کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
پیسٹی سائیڈس زہریلی اشیاء ہیں لیکن وہ انسانوں اورجانوروں اورماحولیات پر منفی اثر نہیں ڈالتے بشرطیکہ وہ رجسٹریشن کمیٹی کے ذریعہ منظوری کئے گئے لیبل اور لیف لیٹ( پتیاں ) کے طورپرستعمال کی جائیں ۔ پیسٹی سائیڈ کا رجسٹریشن کمیٹی کے ذریعہ ہی ملک میں استعمال کی غرض سے ہی اندراج کیاجاتاہے اوروہ بھی اس صورت جب انسانی صحت ، جانوراورماحولیات کے لئے ان کی سیفٹی اور فعالیت کے بارے میں تسلی ہوجائے ۔
*****
U-5699
(Release ID: 1595781)
Visitor Counter : 162