سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کے لئے راشٹریہ ویو شری یوجنا

Posted On: 10 DEC 2019 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 دسمبر 2019، مرکزی زمرے کی ایک اسکیم ، جس کا نام ‘راشٹریہ ویو شری یوجنا’ (آر وی وائی) ہے، کا نفاذ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعہ کیا جارہا ہے، جس کا مقصد  بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے اور عمر سے متعلق معذوریوں/ نقائص کے شکار بزرگ شہریوں کو  ایسے معاون آلات  دستیاب کرانا ہے جس سے ان کا جسم تقریباً معمول کے مطابق کام کرنے لگے۔

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت کام کرنے والا معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ایک  اسکیم  کا نفاذ کررہا ہے جس کا نام اسسٹنٹس ٹو ڈس ایبلڈ پرسن فار پرچیز/ فٹنگ آف ایڈس اینڈ اپلائنسز (اے ڈی آئی پی) یعنی  معاون آلات و ساز و سامان کی خرید / فٹنگ کے لئے معذور افراد کی مدد  ہے۔ اس اسکیم کے تحت  مستحق دویانگ جنوں کے مابین  ایسے ساز و سامان اور معاون آلات  تقسیم کئے جاتے ہیں جس سے انہیں جسمانی، سماجی، نفسیاتی اور معاشی اعتبار سے بااختیار بنایا جاسکے۔

وہ معذور افراد جو درج ذیل شرائط پوری کرتے ہیں وہ اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت امداد کے اہل ہیں۔

  1. کسی بھی عمر کا  ہندوستانی شہری ۔
  2. جس کے پاس 40 فیصد معذوری کا سرٹی فیکٹ ہو۔
  3. جس کی سبھی ذرائع سے ماہانہ آمدنی 20 ہزار روپے سے زیادہ نہ ہو۔
  4. اگر معذور شخص کسی پر منحصر ہے تو اس کے والدین / گارجین کی ماہانہ آمدنی 20  ہزار روپے سے زیادہ نہ ہو۔
  5. جسے کسی بھی ذریعہ سے اسی مقصد کے لئے گزشتہ 3 برسوں کے دوران کوئی مدد نہ ملی ہو۔ تاہم  12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے یہ حد ایک سال کی ہوگی۔

یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریر جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U- 5696


(Release ID: 1595746) Visitor Counter : 69


Read this release in: English