وزارت دفاع

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب گریش چندر مُرمو نے راجوری میں تمام موسموں میں کام کرنے والے 72  میٹر طویل پُل کا افتتاح کیا

Posted On: 09 DEC 2019 7:09PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  10 دسمبر۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب گریش چندر مرمو نے   آج راجوری میں  72  میٹر طویل ملٹی سیل   باکس  ٹائپ   لوڈ کلاس   70 پُل کو قوم کے نام وقف کیا  ۔  یہ پل  دراج نالہ پر پھیلا ہوا ہے اور دراج علاقے کو ضلع راجوری کے تحت  تحصیل  کوٹ رانکا   سے ملاتا ہے ۔ لیفٹیننٹ  گورنر نے سرحدی سڑک تنظیم  ( بی آر او ) کی تعریف کی کہ انہوں  نے  سڑکوں  ، پلوں اورسرنگوں کی بڑ ی دل جمعی سے تعمیر کی ہے۔

          اس موقع پر موجود لوگوں  سے خطاب کرتے ہوئے  جناب مرمو نے کہا کہ دراج  پل  نہ صرف فوج کے لئے ایک اہم پل ہے بلکہ مجموعی  طور پر راجوری ضلع کی سماجی ،اقتصادی ترقی کا ذریعہ  بھی ہے ۔اس  پل کے ذریعہ سبھی موسموں میں فوجی جوان  اور عام شہری تیز رفتاری کے ساتھ سفر کرسکیں  گے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے انتہائی پیشہ ورانہ  مہارت کے ساتھ  جس سے اس علاقے میں  سڑکوں  کا نیٹ ورک مضبوط  ہوگا ، یہ کا م انجام دینے پر 110  آر سی سی ،  31   ٹی ایف ، پروجیکٹ سمپرک  اور پوری بی آر  او ٹیم کو مبارکباد دی ۔

          پروجیکٹ سمپرک کے چیف انجنئیر بریگیڈیڈئیر  وائی کے آہوجہ نے کہا کہ   موجودہ  سڑک راستوں   کا   قومی شاہراہوں  کی   خصوصیت کے مطابق درجہ بڑھانا  مواصلات کے لئے بڑی  اہمیت کا حامل ہے ۔  اب دراج  پل  ہر موسم میں  بھاری ٹریفک  پرکسی پابندی کے بغیر  آمدورفت کی سہولت فراہم کرے گا کیونکہ یہ  کلاس  70  کا بوجھ   اٹھانے کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں  نے  پل کی تعمیر کے دوران  بی آر او درپیش  مختلف  چیلنجوں  پر قابو پانے میں  مقامی افراد   اور سول انتظامیہ  کی مد د  کی تعریف کی ۔

          بی آر  او سرحد کے قریب دوردرا ز کے   ناقابل رسائی علاقوں تک سڑک ٹرانسپورٹ کا سلسلہ جوڑ کر اس شعبے میں  ایک  اہم کردار ادا کررہا ہے۔قوم کی تعمیر میں بی آر او کے رول کی سبھی لوگ تعریف کررہے ہیں۔

          اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف  ، شمالی کمان  لیفٹیننٹ جنرل  رنبیر سنگھ  ، جنرل آفیسر کمانڈنگ  16  سی او آر پی ایس لیفٹیننٹ جنرل  ہرشا گپتا اور ڈویزنل  کمشنر جموں  بھی  موجود تھے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5679


(Release ID: 1595694) Visitor Counter : 78
Read this release in: English , Hindi , Bengali