ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنرمندی کے فروغ کا پلیٹ فارم

Posted On: 09 DEC 2019 3:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،9دسمبر، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں ؤج لوک سبھا کو بتایا کہ اسکل بلڈ،  آئی بی  ایم کے ذریعہ تیار کردہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس سے حکومت ہند کےذریعہ شروع کی گئی اسکل انڈیا پہل کے ساتھ جامع ہنرمندی کو سیکھنے اور پہل کے ساتھ ہم آہنگ  ہونے کے قابل ہوتے ہیں۔ ہندوستان وہ چوتھا ملک ہے، جہاں برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں شروع ہونے کے  بعد ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)کےڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) کے ساتھ مل کر 4نومبر 2019 کو اسکل بلڈ پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے۔

اس سے بھارت اسکل (https://bharatskills.gov.in) کےذریعہ آئی ٹی آئی /این ایس ٹی آئی کے طلبا اور اساتذہ کے لئے  ایک تدریسی انتظامی نظام ہے۔ اس کے ذریعہ اسے مفت استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ آن لائن قابل رسائی ہوگا۔

اسکل بلڈ میں خصوصی کوچنگ اور عملی طور پر سیکھنے پر توجہ مرکو ز کی جائے گی۔ اس سے ‘‘ نیو کالر’’ رولس میں افرادی قوت  میں شامل ہونے کیلئے مطلوبہ ہنرمندی کو فروغ دینے میں مدد ملے  گی۔ اس سے غیراستفادہ شدہ صلاحیتوں کو ابھارنے نیز محرومی کے پس منظر یا معلومات  یا ہنر کے فقدان  یا تجربے کی کمی کی وجہ سے لیبرمارکٹ سے اکثروبیشتر باہر ہونے والے افراد کے کردار کے لئے راہ ہموار ہوگی۔ ایسے لوگوں کو بے روزگار یا روزگار کے نا اہل کے طو رپر دیکھا جاتا ہے۔

پروگرام کے حصے کے طور پرانڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ( آئی ٹی آئی )  اور نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) میں  اطلاعاتی ٹیکنالوجی  (آئی ٹی)، نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپوٹنگ میں دو سال کے ایڈوانس ڈپلومہ کی پڑھائی ہوگی۔ اس پلیٹ فارم کو بنیادی مصنوعی دانش مندی (اے آئی) ہنرمندی میں آئی ٹی آئی اور این ایس ٹی آئی کے صدر شعبہ کی ٹریننگ کو بھی ٹریننگ دینے کے لئے توسیع دی جائے گی۔

یہ اسکل بلڈ پلیٹ فارم ‘مائی اِنر جینیئس’ کے ذریعہ نوجوانوں اور طلبا میں ادراکی صلاحیتوں اور ان کی شخصیتوں کے ذاتی طور پر تجزیہ کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔ وہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے علاوہ پیشہ ورانہ ہنرمندی جیسے ملازمت کے لئے درخواست نویسی، مسائل کو حل کرنے اور مواصلات  جیسی پیشہ ورانہ ہنرمندی کے تئیں بنیادیں بھی فراہم کرے گا۔ نوجوان اور طلبا کو مخصوص روزگار کے لئے جس میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم شامل ہے، تعلیم پر مبنی کردار پر سفارشات موصول ہوں گی۔ یہ پلیٹ فارم  دوسرے ہندوستانی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ بھی اشتراک کرے گا۔

آئی بی ایم ان طلبا اورنوجوانوں کو روزگار دلانے میں مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو لیاقت کی بنیاد پر آئی بی ایم کے آئی ٹی، نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کورسیز میں دوسالہ ایڈوانس ڈپلومہ کا کورس مکمل کر رکھا ہے، انہیں روزگار دلانے میں مدد کرے گا۔

****

 

( م ن ۔ش س۔ ک ا)

U-5663


(Release ID: 1595655) Visitor Counter : 140


Read this release in: English