سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بی ایس ۔VI ضابطے کی حامل گاڑیوں کی فروخت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 DEC 2019 2:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 09دسمبر :سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت نے جی ایس آر889(ای ) ، مورخہ 16ستمبر ، 2016 کے ذریعہ ملک بھرمیں یکم اپریل ، 2020سے گاڑیوں کے لئے بی ایس VI-کے ضابطے کولازمی قراردیاہے تاکہ ملک بھرمیں آلودگی پر قابوپایاجاسکے ۔
سڑک نقل اورشاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر178( ای ) مورخہ 20فروری ، 2018 کے ذریعہ نوٹیفائی کیاتھا کہ یکم اپریل ، 2020کی تاریخ سے قبل کی نئی مینوفیکچرنگ کی گئی نئی موٹرگاڑیوں جس میں دھوئیں کے اخراج کے معیاربھارت اسٹیج VI تصدیق ہوگی انھیں 30جون ، 2020کے بعد رجسٹریشن نہیں دیاجائے گا۔ اسی طرح ایم اوراین زمرو ںکی نئی موٹرگاڑیوں جس کی مینوفیکچرنگ یکم اپریل ، 2020سے قبل کی گئی ہو اورجس میں دھوئین کے اخراج کے معیارات بھارت اسٹیج VI- اور کو گاڑیاں ڈرائیونگ میں ٹھوس ہوں گی انھیں بھی 30ستمبر 2020کے بعد رجسٹریشن نہیں دیاجائے گا۔ تاہم سپریم نے اپنے حکم نامہ بتاریخ 24اکتوبر ، 2018 کے ذریعہ ہدایت دی تھی کہ کوئی بھی نئی موٹرگاڑی جس میں دھوئیں کے اخراج کے معیاربھارت کے اسٹیج VI- کی تصدیق ہواوروہ ٹھوس ہو اسے پورے ملک میں یکم اپریل 2020سے رجسٹریش نہیں ملے گا۔
***************
( م ن ۔ م ع۔ ع آ)
U-5672
(ریلیز آئی ڈی: 1595650)
وزیٹر کاؤنٹر : 142