سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھارت مالا پروجیکٹ کی پیش رفت
Posted On:
09 DEC 2019 2:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،9 0دسمبر : سڑک نقل وحمل اورقومی شاہراہوں کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت ہند نے 535000کروڑروپے کے تخمینہ اخراجات سے تقریبا 34800کلومیٹر ( بشمول 10ہزارکلومیٹربقیہ این ایچ ڈی پی شاہراہیں ) کے مجموعی لمبائی کے ساتھ اکتوبر ، 2007 میں بھارت مالاپری یوجنا مرحلہ اول کو منظوری دی تھی ۔ اس کے تحت تقریبا 9000کلومیٹرطویل اقتصادی راہداری کی تعمیر، تقریبا 6000کلومیٹرطویل بین راہداری اور فیڈرسڑکوں کی تعمیر ، تقریبا 5000کلومیٹرطویل قومی راہداریوں کی صلاحیت کو بہتربنانا، تقریبا 2000کلومیٹرطویل سرحدی اور بین الاقوامی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، تقریبا 2000کلومیٹرساحلی اور بندرگاہیں رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور تقریبا 800کلومیٹرطویل ایکسپریس وے کی تعمیر شامل ہیں۔ تقریبا264916کروڑروپے کی کل لاگت سے بھارت مالا پری یوجنا کے تحت اکتوبر ، 2019کی تاریخ تک تقریبا 10699کلومیٹرکی مجموعی لمبائی کے کل 250سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی جاچکی ہے ۔ بھارت مالاپری یوجنا مرحلہ اول کا نشانہ سال 22-2021تک مکمل ہوجانے کا ہے ۔
***************
( م ن ۔ م ع۔ ع آ)
U-5671
(Release ID: 1595634)
Visitor Counter : 69