صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ایمس جودھپور کے دوسرے جلسۂ تقسیم اسناد میں صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند کا خطاب
Posted On:
07 DEC 2019 2:54PM by PIB Delhi
۱۔ شجاعت کی سرزمین یعنی راجستھان میں آپ کے درمیان آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ آج موقع ہے جلسۂ تقسیم اسناد کا، جس سے طلبا کی زندگی کے ایک مرحلے کے مکمل ہونے اور دوسرے مرحلے کے شروع ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ میں تمام گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ نہ صرف آپ کے لیے بلکہ اس مرحلے تک پہنچنے میں آپ کی مدد کرنے والے آپ کے والدین کے لیے بھی یقینی طور پر فخر کا ایک لمحہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے والدین کےساتھ ساتھ اُن اساتذہ اور معاشرے کے بھی ممنون ہوں گے جس نے یہاں پر تعلیم حاصل کرنا آپ کے لیے ممکن بنایا ہے۔
۲۔ یہاں اِس اہم مقام پر ترقی کے دو اہم شعبے ساتھ ساتھ چلتے ہیں، صحت اور تعلیم۔ ہمارے ملک نے صحت دیکھ ریکھ سمیت بہت سے شعبوں میں زبردست ترقی کی ہے۔ لیکن تمام شہریوں اور خصوصی طور پر ملک کے دیہی علاقوں اور دور دراز حصوں میں رہنے والوں کے لیے معیاری صحت دیکھ ریکھ اور تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں دلی میں ایمس میں لوگ دور دورسے ماہرین سے علاج کے لیے آتے ہیں۔ ایمس کو وہ دوسرے مقامات پر ترجیح دیتے ہیں۔ ملک کے مزید خطوں میں بھروسے مند صحت دیکھ ریکھ کی سہولت دستیاب کرانے کے لیے حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت نئے ایمس قائم کیے ہیں۔ جودھ پور میں واقع یہ انسٹی ٹیوٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔
۳۔ ایمس جودھ پور ملک کی بہترین صحت دیکھ ریکھ سہولیات اور میڈیکل تعلیم کے برابر کی سہولیات اور تعلیم اِس خطے کے عوام کو فراہم کرانے کے مشن کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ 60 سال کی قلیل مدت میں میڈیکل تعلیم کے میدان میں اس نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور اب یہ ایمس دلی کے بعد طلبا کی ترجیحی پسند بن گیا ہے۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کی فیکلٹی اور طلبا کے ذریعے سخت محنت کی جا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اِس انسٹی ٹیوشن کو مزید اونچائیوں تک لے جانے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔
۴۔ مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ ایمس جودھ پور بھی ایک جدید ترین ریسرچ سینٹر کا رول بھی نبھا رہا ہے ۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ نہ صرف اپنی اندرونی گرانٹس کے ذریعے ریسرچ کی مدد کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی اور ملکی ایجنسیوں سے فنڈ بھی ملتا ہے۔ مختلف اسپیشلائزڈ مرکزوں اور تجربہ گاہوں کے قیام سے پتہ چلتا ہے کی یہ ادارہ تحقیق کے کام کو مستحکم کرنے کے لیے کتنا پابند عہد ہے۔ ساتھ ہی یہ انسٹی ٹیوٹ اِس خطے کے مقامی صحت دیکھ ریکھ معاملات کے بارے میں بھی کام کر رہا ہے۔
۵۔ یہاں کم لاگت والی تشخیص ، علاج اور باز آبادکاری خدمات فراہم کرائے جانے کی بھی ضرورت ہے۔مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ انسٹی ٹیوت آئی آئی ٹی جودھ پور کے ساتھ مل کر میڈیکل ٹکنالوجی کے لیے ایک اختراعی مرکز قائم کر رہا ہے۔ یہ دونوں ادارے ایمس، آئی آئی ٹی نالج انوویشن کلسٹر کے قیام کے لیے بھی تعاون کر رہے ہیں۔ یہ ایک قابل استقبال قدم ہے کیونکہ اس سے ملک میں میڈیکل ٹکنالوجی کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ ہندوستان نے اپنے خود کے آلات تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں، جس سے نہ صرف سستی صحت دیکھ ریکھ خدمات فراہم کرائی جا سکتی ہیں بلکہ یہ میک اِن انڈیا پہل کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان کو میڈیکل ٹکنالوجی کا ایک مرکز بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ ہندوستان میں چند ہی شہر ہیں جہاں پر ایمس اور آئی آئی ٹی دونوں ہیں اور جودھ پور کا یہ عظیم شہر ان میں سے ایک ہے۔ میں یہاں کے اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ اِس علاقے اور ملک میں عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھیں۔
۶۔ ایمس جودھ پور قبائلی امور کی وزارت کی مدد سے راجستھان کے اِس حصے میں قبائلی لوگوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے بھی کوشش کر رہا ہے۔ یہ کوشش اُنّت بھارت ابھیان کا بھی ایک حصہ ہے۔ ایسے قابل قدر پہل کی ایمس جیسے اداروں سے ہی توقع کی جاتی ہے۔ ان کو معاشرے کی بہتری کے لیے نہ صرف معالجاتی خدمات فراہم کرانے بلکہ بچاؤ سے متعلق دیکھ ریکھ فراہم کرانے کی بھی ضرورت ہے۔ ایک قومی اہمیت والا ادارہ ہونے کے ناطے ایمس جودھ پور کو اِس خطے میں حکومت کے صحت پروگراموں کو نافذ کرنے اور افرادی قوت کی تربیت میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔
۷۔ ایمس جیسے اداروں کو غریب سے غریب ترین کو تیسرے درجے کی خدمات فراہم کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ایمس جودھ پور نے اب تک 24 لاکھ سے زیادہ مریضوں کو کنسلٹیشن فراہم کرائی ہے۔ اِس کا ڈاٹا بیس خطے کی صحت سے متعلق تشویشات کو دور کرے گا اور صحت سے متعلق والی پالیسیاں تیار کرنے میں بھی مدد دے گا۔ سستی لاگت پر جدید ترین سرجیکل دیکھ ریکھ فراہم کرانے کے لیے اس انسٹی ٹیوٹ میں روبوٹک سرجری بھی شروع کی ہے۔
خواتین و حضرات،
۸۔ ہندوستان کو چرک اور ششرت کی سرزمین کے طور پر شہرت حاصل ہے۔ دنیا بھر میں تحقیق کرنے والی برادری ہندوستان کے روایتی نظام علاج کا اعتراف کر رہی ہے۔ حکومت آیوروید ، یوگا اور قدرتی علاج ، یونانی، سدھا کے ساتھ ساتھ ہومیو پیتھی، جنھیں ملا کر آیوش کہا جاتا ہے، کی رسائی کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ایمس جودھ پور نے آیوش خدمات بھی فراہم کرانی شروع کر دی ہیں۔ یہ اِن نظاموں میں تحقیق شروع کر کے اس اقدام کو مزید تقویت پہنچا سکتا ہے۔ اِس سے روایتی اور جدید طبی دیکھ ریکھ کے نظام ایک چھت کے نیچے لائے جا سکیں گے۔
۹۔ اس موقع پر میں گریجویشن کرنے والے طلبا کے سامنے آج اپنے ان خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ اب آپ ڈاکٹر یا نرس بن چکے ہیں۔ دنیا کی کسی بھی برادری میں ایک ڈاکٹر یا ایک نرس کو اضافی احترام ملتا ہے۔ ہمارے ملک میں انہیں دیوتاؤں کے بعد کا مقام دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب آپ نے ایسا علم و ہنر حاصل کیا ہے جو زندگیاں بچا سکتا ہے۔ آپ دیکھ ریکھ فراہم کراتے ہو ، آپ زخموں کو ٹھیک کرتے ہو۔ آج کی اِس مشکلات سے بھری دنیا میں آپ کے پاس ایک اضافی خصوصیت ‘کرونا ’ یعنی ہمدردی کی ہوتی ہے۔
۱۰۔ اب آپ میں سے چند لوگ پرائیویٹ پریکٹس یا اسپتال میں ایک نوکری شروع کریں گے۔ کچھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے پڑھائی جاری رکھیں گے اور کچھ میڈیکل اداروں میں پڑھائیں گے۔ اس فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ ہمدردی سے بھرے رہیں اور اپنے علم و ہنر کا استعمال کرتے ہوئے زندگی بچانے یا اسے بہتر بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ اپنے پورے کیریئر کے دوران اخلاقی معیارات اور پروفیشنلزم کی اعلیٰ سطح کر برقرار رکھنے کی کوشش کرتے رہیں۔ تمام ڈاکٹر اور نرسنگ گریجویٹ یہ بات یاد رکھیں کہ اُن کے آس پاس کے لوگ ان کی طرف امید سے دیکھتے ہیں اور انہیں اس پیشے کے وقار کو برقرار رکھنا ہوگا۔
خواتین و حضرات،
۱۱۔ اِس یادگار دن کے موقع پر میں ایک بار پھر طلبا اور ان کے والدین کو مبارک پاد پیش کرتا ہوں اور ان کی زندگیوں میں ہر طرح کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میں ایمس جودھ پور کے اساتذہ کی خدمات کی بھی ستائش کرتا ہوں۔ آپ ملک کی ایک عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ آئندہ بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے۔ ایمس جودھ پور کی آئندہ تمام کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات !
شکریہ،
جے ہند
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ ۔ م ت ح ۔
U-5647
(Release ID: 1595477)
Visitor Counter : 80