امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پیاز کی قیمتوں میں اضافہ
Posted On:
06 DEC 2019 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07 دسمبر 2019/ امور صارفین خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خوردنی آئٹموں کی قیمتیں مانگ اور سپلائی میں توازن نہ ہونے ، خراب موسم کی وجہ سے پیداوار میں کمی، ٹرانسپورٹ کی لاگت زیادہ ہونے سپلائی چین کی رکاوٹیں مثلاً ذخیرے کی سہولتوں کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے پیدا کی گئی مصنوعی کمی، وغیرہ سے متاثر ہوتی ہیں۔ ماہ ستمبر اور اکتوبر 2019 کے دوران بے موسم اور طویل مدت تک بارشوں کی وجہ سے خریف کی پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا جس سے اُس کی سپلائی میں کمی آئی اور اُس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں مثلاً : ربیع 2019 کے دوران تقریباً 55 ہزار 373 میٹرک ٹن کے پیاز کا فاضل ذخیرہ کرنا، گیارہ جون 2019 سے ہندوستان سے اشیائے تجارت کی برآمدات کی اسکیم (ایم ای آئی ایس) کے تحت پیاز کی برآمدات پر دی جانے والی ترغیب واپس لیا جانا ، 13 ستمبر 2019 کو کم از کم برآمد قیمت (ایم ای پی) 850 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کرنا اور 29 ستمبر 2019 سے پیاز کی برآمدات پر پابندی لگانا ، پرائیویٹ تاجروں کے ذریعے درآمدات کی سہولت فراہم کرانا، پیاز کے تاجروں پر ذخیرے کی حد مقرر کرنا، 1.2 لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی برآمد حصولیابی کے لیے منظوری وغیرہ ۔
ضمیمہ
گزشتہ تین برسوں کے دوران پیاز کی کل – ہند سطح پر ماہانہ اوسط خوردہ اور تھوک قیمتیں (فی کلو گرام):
ماہانہ
|
2017
|
2018
|
2019
|
جنوری
|
14.84
|
42.69
|
18.03
|
فروری
|
14.61
|
35.12
|
16.48
|
مارچ
|
14.52
|
26.18
|
15.87
|
اپریل
|
14.36
|
19.28
|
16.25
|
مئی
|
14.07
|
16.72
|
16.96
|
جون
|
14.56
|
17.78
|
19.04
|
جولائی
|
15.04
|
21.02
|
21.11
|
اگست
|
26.02
|
21.60
|
24.82
|
ستمبر
|
26.58
|
20.60
|
38.30
|
اکتوبر
|
30.11
|
21.41
|
47.02
|
نومبر
|
39.07
|
22.02
|
61.08
|
دسمبر
|
43.44
|
19.36
|
82.17*
|
سالانہ اوسط
|
22.27
|
23.65
|
31.43
|
|
تھوک قیمتیں (فی کیونٹل)
|
|
ماہانہ
|
2017
|
2018
|
2019
|
جنوری
|
1105.87
|
3517.81
|
1340.56
|
فروری
|
1075.55
|
2862.89
|
1211.99
|
مارچ
|
1070.99
|
2047.78
|
1142.17
|
اپریل
|
1050.96
|
1466.91
|
1202.01
|
مئی
|
1014.80
|
1250.93
|
1271.48
|
جون
|
1049.06
|
1340.90
|
1458.92
|
جولائی
|
1079.22
|
1618.80
|
1633.96
|
اگست
|
2023.40
|
1666.86
|
1991.04
|
ستمبر
|
2061.55
|
1573.00
|
3200.87
|
اکتوبر
|
2392.32
|
1646.47
|
3980.88
|
نومبر
|
3197.39
|
1710.03
|
5243.53
|
دسمبر
|
3549.30
|
1455.93
|
7186.55*
|
سالانہ اوسط
|
1722.53
|
1846.53
|
2572.00
|
ماخذ : ریاستی / مرکز کے زیر انتظام خطے کے سول سپلائز محکمے * - 4 دسمبر 2019 تک ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ ۔ م ت ح ۔
U-5643
(Release ID: 1595431)