خلا ء کا محکمہ

برکس ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ خلا میں بھیجا گیا

Posted On: 05 DEC 2019 6:35PM by PIB Delhi

نئی دلی،06دسمبر۔

شمالی مشرقی خطے کی ترقیات (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر میں پرسونل، پبلک گرئیوینسز وپنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ برکس میں شامل ممالک  کی خلائی ایجنسیاں  برکس کے تیار کردہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ  کو خلا میں بھیجے جانے کے بارے میں برکس ممالک کے باہمی تعاون کو رسمی شکل دینے کے لئے گفتگو کرتی رہی ہیں۔ سیٹلائٹس کے تکنیکی پہلوؤں اور انہیں داغے جانے کے میدانوں کی شناخت کے لئے خلائی ایجنسیوں نے پیش نظر رکھا ہے۔

خلا میں یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھیجے جانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ اعداد وشمار حاصل کئے جائیں، جنہیں برکس ممالک انفرادی طور پر قدرتی وسائل کے انتظام، آفات سماوی کے انتظام کے لئے زیر استعمال لایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ع ر۔

U-5613

 



(Release ID: 1595199) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Bengali