عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سرکاری ملازمین کی لازمی سبکدوشی

Posted On: 05 DEC 2019 2:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5 دسمبر 2019،    پروبیٹی پورٹل پر مختلف وزارتوں / محکموں / کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی(سی سی اے) کے ذریعہ  فراہم کردہ   اطلاعات  / اپلوڈ کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق  جولائی 2014 سے لیکر اکتوبر 2019 تک (25 نومبر 2019 کی تاریخ تک)  کی مدت کے دوران بعض وزارتوں / محکموں سی سی اے کے ذریعہ  تصحیح کی درخواست موصول ہونے کے بعد  مختلف وزارتوں/ محکموں کے گروپ اے کے 96 افسروں اور گروپ بی کے 126 افسران کی کل تعداد کے لئے  ایف آر  56 (جے) کے ضابطوں  میں تبدیلی کی گئی ہے۔

فی الحال حکومت کے پاس 60 برس سے کم عمر میں سرکاری ملازمین کی سبکدوشی  کی کوئی تجویز نہیں ہے۔  سرکاری ملازمین  کو دوبارہ ملازمت فراہم کرنے سے  سبکدوشی کی عمر ہوجانے پر ان کی سبکدوشی کے وقت  مقرر کی گئی پنشن پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔

عملہ اور تربیت کا محکمہ تمام وزارتوں/ محکموں  سے زور دیکر کہتا رہا ہے کہ وہ مقررہ وقفے کے بعد محکمہ جاتی ترقی دینے کی کمیٹی (ڈی پی سی ) کی میٹنگوں کا انعقاد کیا کریں تاکہ ایسا پینل بنایا جائے جو کہ  آنے والے برسوں کے دوران پیدا ہونے والی خالی اسامیوں کی جگہ  ترقی کا استعمال کرسکیں۔ وزارتوں/ محکموں کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ اور  آئندہ کی متوقع  خالی اسامیوں کو پیشگی پُر کرنے کےلئے کارروائی کا آغاز کریں۔ اس کے لئے متعلقہ دستاویزات  مثلاً سینئرٹی لسٹ اور سالانہ کارکردگی  جائزہ رپورٹ (اے پی اے آر) جمع کرے  تاکہ اسے محکمہ جاتی ترقی سے متعلق کمیٹی (دی پی سی ) کے سامنے پیش کیا جاسکے اور اس کے ذریعہ عہدے کی ترقی میں ہونے والی تاخیر کے مسئلے کو دور کیا جاسکے۔

ایف آر56 (جے)  کے تحت ضابطے ، حکومت کی صلاحیت کی بہتری کو بھی یقینی بناتے ہیں۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریر جواب میں شمال مشرقی ریاستوں  کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م ع۔ن ا۔

U- 5591



(Release ID: 1595124) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Bengali